جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 97
۹۷ عرب و عجم کے مسلم ممالک کے مسائل کی یو- این۔اومیں ترجمانی کا سفق آپ نے اس شان کے ساتھ ادا کیا کہ اردن، شام، صومالیہ اور مراکش نے آپ کی شاندار اور مجاہدانہ خدمات کے اعتراف میں اپنے سب سے اعلیٰ نشان آپ کی خدمت میں پیش ! کئے اور پوری دنیا کی اسلامی صحافت میں آپ کے کار ہائے نمایاں کی دھوم مچ گئی۔رسالہ طلوع اسلام (مارچ ۶۱۹۴۰ ) نے حضرت چوہدری صاحب کی اقوام عالم میں مسئلہ کے کی کامیاب وکالت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا -: ور حسن اتفاق سے پاکستان کو ایک ایسا قابل وکیل مل گیا جس نے اس کے حق و صداقت پر مبنی دعوے کو اس انداز سے پیش کیا کہ اس کے دلائل و براہین ، عصائے موسوی بن کر، دستیوں کے اُن تمام سانیوں کو نگل گئے اور ایک نیا نے دیکھ لیا کہ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا باطل بنا ہی اس لئے ہوتا ہے کہ حق کے مقابلہ میں میدان چھوڑ کر بھاگ جائے " (ص) الستید امین الحسینی مفتی اعظم فلسطین نے آپ کے نام