جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 93
۹۳ حیح (جن کی قابلیت پر زمانہ کو ناز ہے) فخر کرتے ہیں۔ایسے انسان کامل کے متعلق راجپال کی تذلیل تحریر کو کسی حج کا یہ قرار دینا کہ اس سے نبی کریہ کی کوئی بہتک نہیں ہوئی تو پھر مسلم آؤٹ لک کے مضمون سے بھی یہ فیصلہ قرار دینے والے کہ اس سے کسی کی کوئی تحقیر نہیں ہوئی صائب الرائے ٹھہرتے ہیں۔اس موقعہ پر مولانا ظفر علی خان صاحب جو اُس وقت موجود تھے فرط جوش میں آبدیدہ ہو گئے اور اُن سے رہا نہ گیا۔وہ صفوں کو چیرتے ہوئے آگے بڑھے اور چودھری صاحب کا ہاتھ