جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 79
L9 ضمانت ہے کہ یہ تقریر نہایت عالمانہ ہے مجھے بھی اسلامی تاریخ سے کچھ شد بد ہے اور میں دھونی سے کہہ سکتا ہوں کہ کیا مسلمان اور کیا غیر مسلمان بہت تھوڑے مورخ ہیں جو حضرت عثمان کے عہد کے اختلافات کی تہ تک پہنچ سکتے ہیں اور اِس مہلک اور پہلی خانہ جنگی کی اصلی وجو ہات کو سمجھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔حضرت مرزا صاب کو نہ صرف خانہ جنگی کے فتنہ کے اسباب سمجھنے میں کامیابی ہوئی ہے بلکہ انہوں نے نہایت واضح اور مسلسل پیرائے میں اُن واقعات کو بیان فرمایا ہے جن کی وجہ سے ایوان خلافت مد تیک تزلزل میں رہا میرا خیال ہے ایسا مد تل مضمون اسلامی تاریخ سے لچسپی رکھنے والے احباب کی نظر سے پہلے کبھی نہیں گزرا ہوگا " (پیش لفظ " اسلام میں اختلافات کا آغانہ ؟ حضرت مصلح موعود کی زندہ جاوید اور دل آویز تصانیف |