جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 80
سرچشمہ علم و بصیرت ہیں، جو موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لئے قیامت تک مشعل راہ کا کام دیں گی حضور خود فرماتے ہیں را وہ کونسا اسلامی مسئلہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ اپنی تمام تفاصیل کے ساتھ نہیں کھولا مسئلہ نبوت مسئلہ کفر مسئلہ خلافت ، مسئلہ تقدیر، قرآنی ضروری امور کا انکشاف اسلامی اقتصادیات اسلامی سیاسیات اور اسلامی معاشرت وغیرہ پر تیرہ سو سال سے کوئی وسیع مضمون موجود نہیں تھا۔مجھے خدا نے اس خدمت دین کی توفیق دی اور اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے ہی ان مضامین کے متعلق قرآن کے معارف کھولے۔۔۔۔۔جو شخص اسلام کی تعلیم کو پھیلانا چاہے گا اُسے میرا خوشہ چین ہونا پڑے گا یہ خلافت راشدہ صفحه ۴ ۲۵- ۲۵۵)