جماعت احمدیہ کی ملی خدمات

by Other Authors

Page 25 of 131

جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 25

۲۵ بڑے جد و جہد سے حاصل کرو۔۔۔۔۔مگریاد رکھو کہ یہ کام وہی کر سکتا ہے یعنی دینی خدمت و ہی بجالا سکتا ہے جو آسمانی روشنی اپنے اندر رکھتا ہو" ملفوظات جلد اوّل مثلا ) آپ نے یہ حقیقت افروز خیال پیش کر کے سائنسی تحقیق کے نہایت وسیع درواز ہے کھول دیئے کہ مذہب خدا کا قول اور سائنس خدا کا فعل ہے جن میں کوئی تضاد نہیں۔اس اہم نظریہ کے مقابل محمد عبدہ مفتی مصر نے فتوی دیا کہ قرآن اور سائنس دو علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں۔اسلام اور تهذیب حاضره از محمد میر سابق چیف جسٹس آف پاکستان ص۱۲۳۳ پبلیشرز لاء پبلیشنگ کمپنی ، کچہری روڈ۔لاہور ) پروفیسر کلیمنٹ ریگ انگلستان کے ایک مشہور ستیاح ہیئت دان اور لیکچرار تھے جو مئی ۱۹۰۸ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور حضور کی علم گفت گو سے متاثر ہو کر کئی سال بعد بالآخر داخل اسلام ہوئے۔پروفیسر مذکور نے ملاقات کے دوران اس بات پر بہت خوشی کا اظہار کیا کہ آپ کا مذہب اسلام، سائنس کے مطابق ہے حضور