جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 23
۲۳ اسی نقطہ نگاہ پر مہر تصدیق ثبت کی گئی ہے۔ماسکو ریڈیو نے ۶ در مینوری ۱۹۵۹ء کو اعلان کیا کہ روس کے مصنوعی سیارے اور راکٹ خدا سے ملاقات کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔روسی راکٹوں کو کسی ایسی اعلیٰ و ارفع ہستی کا پر نہیں اہے جسے مذہبی لوگ خدا کہتے ہیں اور اُسی کی عبادت کرتے ہیں۔مولانا عبد الماجد صاحب دریا آبادی نے یا جو جیوں کا نعرہ کے زیر عنوان اس خبر یہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا:۔" خدا کی تلاش راکٹوں اور میزائلوں کے ذرایہ سے کرنے کی کسی کو آج تک کیوں سوجھی ہو گی۔دنیا میں آج تک بے شمار پیر اور پیمبر، راشی اور منی گزر چکے ہیں۔۔۔۔۔ادھر ذہن اُن بے شمار ادھر راہنماؤں میں سے کسی کا بھی نہ گیا کہ معبود حقیقی و خالق کائنات کی جستجو آتش بازیوں اور رائتش باریوں سے کی جائے۔یہ جدت تو شروع سے دقبال اور یا جوج و ماجوج کے لئے مخصوص چلی آرہی تھی کہ اسی آسمان کی طرف ہوائی جہاز چھوڑیں گے یا تیر