جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 19
19 رسم میں سنائی دی جہاں ایک گر جا کے لاٹ پادری اور روزنامہ ڈیلی گزٹ کے ایڈیٹر مسٹر الیگزنڈر رسل وب آپ سے خط و کتابت کے بعد عیسائیت چھوڑ کر مسلمان ہو گئے اور اس طرح آپ کے ذریعہ مسلم امریکہ کی بنیادی اینٹ رکھی گئی۔مونگیر کے مشہور مشنری مولانا حسین علی صاحب نے اپنی کتاب "تائید حق" میں اس اہم واقعہ کی تفصیل پر روشنی ڈالی نیز بتایا کہ ضلع حیدر آباد سندھ تحصیل ہالہ میں حضرت سید پر اشہد الدین جھنڈے والے ایک صاحب کرامات بزرگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ انگلستان اورامریکہ میں حضرت مرزا غلام احمد صاحب کے روحانی تصرفات کی وجہ سے اشاعت اسلام ہو رہی ہے۔( من - ۸۹) علمی خدمات جہاں تک حضور کی علمی خدمات کا تعلق ہے اُن کا دامن بھی بہت وسیع ہے۔حضور نے اپنے انقلاب انگیز لڑ پھر میں اسلامی علوم کے ہر شعبہ مثلاً تفسیر، حدیث، فقہ کلام، اخلاق، تاریخ، تمدن، معاشیات، گفت --=