جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 20
۲۰ علم التعبير، سائنس، فلسفہ ، طبقات الارض پر اصولی روشنی ڈالی ہے۔اس ضمن میں ایک بہت ایمان افروز پہلو یہ ہے کہ آپ نے خدا تعالٰی کے الہام ، القاء یا آسمانی بصیرت سے جو صحیح اسلامی نظریات پیش فرمائے وہ رفتہ رفتہ دنیاست اسلام کے بلند پایہ علمی حلقوں میں سند قبولیت حاصل کر رہے ہیں اور نامور علماء، فضلاء اور ادباء کی تحریروں میں اُن نظریات کی نمایاں جھلک صیاف دکھلائی دیتی ہے۔آپ ہی عہد حاضر کے وہ مجاہد اعظم تھے جنہوں نے عقيدة نسخ في القرآن" کے خلاف موثر جہاد فرمایا جس کے شاندار اثرات دنیائے اسلام پر نمایاں ہو رہے ہیں۔اور بالخصوص مصر اور پاکستان سے یہ آواز بلت۔ہو رہی ہے کہ قرآن مجید کی کوئی آیت بھی منسوخ نہیں ہے۔چنانچہ جامعہ قاہرہ مصر کے نامور عالم عبد المتعال محمد الجبری نے « النَّسْخُ فِى الشَّرِيعَةِ الْإِسْلَامِيَّةِ كَمَا اَ فَهَمُهُ ، کے نام سے اور پاکستان کے ممتاز مؤلف جناب رحمت اللہ صاحب طارق نے " تفسیر منسوخ القرآن کے نام سے نسخ کے رد میں مستقل اور مبسوط کتا بیں شائع کی ہیں مقدم الذکر