جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 55 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 55

55 ( دین حق ) کے معنی اعتقادی اور عملی طور پر محض خدا تعالیٰ کا ہو جاوے اعتقادی طور پر اس طرح سے کہ اپنے تمام وجود کو درحقیقت ایک ایسی چیز سمجھ لے جو خدا تعالیٰ کی شناخت اور اس کی اطاعت اور اس کے عشق اور محبت اور اس کی رضامندی حاصل کرنے کے لئے بنائی گئی ہے اور عملی طور پر اس طرح سے کہ خالصت اللہ حقیقی نیکیاں جو ہر ایک قوت سے متعلق اور ہر یک خدا داد تو فیق سے وابستہ ہیں بجالا وے مگر ایسے ذوق و شوق و حضور سے کہ گویا وہ اپنی فرمانبرداری کے آئینہ میں اپنے معبود حقیقی ( آئینہ کمالات اسلام ص ۵۸) کے چہرہ کو دیکھ رہا ہے۔“ اسلام زندہ دین اسلام نہ بھاگو راہ ھدای یہی ہے اے سونے والو جاگو شمس الضحی یہی ہے مجھ کو قسم خُدا کی جس نے ہمیں بنایا اب آسماں کے نیچے دین خدا یہی ہے باطن پر منکر ہیں جن کے اس دیں سے ہیں وہ اے اندھیرے والو دل کا دیا یہی ہے دنیا کی سب دکانیں ہیں ہم نے دیکھی بھالیں آخر ہوا ثابت دار الشفاء یہی ہے سب خشک ہو گئے ہیں جتنے تھے باغ پہلے ہر طرف میں نے دیکھا بستاں ہرا یہی ہے شربت دنیا میں اس کا ثانی کوئی نہیں ہے پی لو تو اس کو یارو! آب بقا یہی ہے اسلام کی سچائی ثابت ہے جیسے سورج پر دیکھتے نہیں ہیں دشمن دشمن بلا یہی ہے ( قادیان کے آریہ اور ہم ص ۵۴ در مشین اردو)