جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 644
644 غیر واجب الاتباع دین بتاتا ہے خلاصہ یہ کہ بابیت اسلام کو مٹانے کو آئی ہے اور احمدیت اسلام کو قوت دینے کے لئے اور اسی کی برکت ہے کہ باوجود چند اختلافات کے احمدی فرقہ اسلام کی سچی اور پُر جوش خدمت ادا کرتے ہیں دوسرے مسلمان نہیں۔“ رساله دلگداز لکھنو ماہ جون ۱۹۲۶ء) 66 جناب مولانا ظفر علی خاں صاحب ظفر ایڈیٹر اخبار ”زمیندار لا ہور لکھتے ہیں:۔”ہم مسلمانوں سے دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ دنیا میں اپنے دین مقدس کو پھیلانے کے لئے کیا جدو جہد کر رہے ہیں۔ہندوستان میں سات کروڑ مسلمان آباد ہیں۔کیا ان کی طرف سے ایک بھی تبلیغی مشن مغربی ممالک میں کام کر رہا ہے؟ گھر بیٹھ کر احمدیوں کو برا بھلا کہہ لینا نہایت آسان ہے لیکن اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ یہی ایک جماعت ہے جس نے اپنے مبلغین انگلستان میں اور دیگر یورپین ممالک میں بھیج رکھے ہیں۔کیا ندوۃ العلماء میں ، دیو بند، فرنگی محل اور دوسرے علمی اور دینی مرکزوں سے یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ بھی تبلیغ واشاعت حق کی سعادت میں حصہ لیں۔نیز فرمایا: ” مسلمانان جماعت احمد یہ اسلام کی انمول خدمت کر رہے ہیں۔جو ایثار، کمر بستگی ، نیک نیتی اور توکل علی اللہ ان کی جانب سے ظہور میں آیا ہے۔وہ اگر ہندوستان کے موجودہ زمانہ میں بے مثال نہیں تو بے انداز عزت افزائی اور قدر دانی کے قابل ضرور ہے، جہاں ہمارے مشہور پیر اور سجادہ نشین حضرات بے حس و حرکت پڑے ہیں اس الوالعزم جماعت نے عظیم الشان خدمت اسلام کر کے دکھا دی۔“ (اخبار زمیندار لاہور ۲۴ / جولائی ۱۹۲۳ء) " اخبار زمیندار لاہور دسمبر ۱۹۲۶ء) اخبار بندے ماترم “ میں لکھا ہے:۔احمدی لوگ تمام دنیا کے مسلمانوں میں سب سے زیادہ ٹھوس اور مسلسل تبلیغی پروگرام پر کام کرنے والے ہیں۔ان کی تبلیغی جد و جہد اس وقت ہمیں سب سے زیادہ نقصان پہنچارہی ہے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ احمدی لوگ ہندو جاتی کے سب سے زیادہ خوفناک حریف ہیں۔ہمیں ان کی طرف سے ہرگز غافل نہ رہنا چاہئے۔اس ضروری بات کو پھر ایک دفعہ بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ احمد یہ جماعت ایک نہایت زبردست منظم اور مسلسل تبلیغی کام کرنے والی جماعت ہے احمدیوں کی عورتیں ہمارے مردوں سے بازی لے گئیں۔“ (بندے ماترم ۱۸ ستمبر ۱۹۲۷ء) روزنامہ نوائے وقت لاہور میں لکھا ہے:۔افریقہ میں اگر کوئی پاکستانی جماعت بطور مشنری کام کر رہی ہے تو وہ جماعت احمد یہ ہے۔(۲ اپریل ۱۹۶۰ء) انسائیکلو پیڈیا برٹیز کا میں لکھتا ہے:۔” جماعت احمدیہ کا ایک وسیع تبلیغی نظام ہے۔نہ صرف ہندوستان میں بلکہ مغربی افریقہ ماریشس