جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 404 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 404

404 علاج کے علاوہ ۱۹۹۶ ء سے مٹھی علاقہ تھر پارکر سندھ میں مجلس انصاراللہ پاکستان کے تعاون سے تعمیر ہونے والے المہدی ہسپتال کے ذریعہ ایلو پیتھی طریق علاج سے دکھی لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے اللہ کے فضل و کرم سے المھدی ہسپتال شفایابی اور حسن انتظام کے لحاظ سے ایک مقام حاصل کر چکا ہے۔گورنمنٹ کے بڑے بڑے افسران اور اکثر علاقے کے وڈیرے اور بڑے زمیندار بھی اس ہسپتال سے علاج کروانا پسند کرتے ہے۔اور آنکھوں کے آپریشن کے سلسلے میں کیمپ لگائے جاتے ہیں۔طاہر ہسپتال نگر پارکر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۱۷۵اپریل ۲۰۰۹ ء سے نگر پارکر صوبہ سندھ پاکستان میں وقف جدید پاکستان کے تحت ایک عظیم الشان ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔یہ ہسپتال لجنہ اماءاللہ کے تعاون سے تعمیر ہوا۔اس ہسپتال کا نام حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے طاہر ہسپتال تجویز فرمایا ہے۔وقف جدید کا مالی نظام تحریک وقف جدید کے تحت ہونے والے تعلیمی، تربیتی اور دعوت الی اللہ کے کاموں کی مالی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے حضرت مصلح موعود نے چندہ وقف جدید بھی مقرر فرمایا۔آپ نے اس وقت کے حالات کے پیش نظر چندہ کی شرح کم از کم 4 روپے سالانہ مقررفرمائی۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اپنے عہد خلافت میں وقف جدید کے چندہ کی شرح بڑھا کر کم از کم ۱۲ روپے سالانہ مقرر فرما دی۔اس کے بعد حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ۱۹۸۴ء میں چندہ وقف جدید کی کم از کم شرح کو ختم کر دیا اور فرمایا کہ جتنی کسی کی استطاعت ہے وہ اس کے مطابق چندہ وقف جدید ادا کر کے اس بابرکت تحریک میں شامل ہو۔وقف جدید کا مالی سال یکم جنوری سے شروع ہو کر اس دسمبر کو تم ہوتا ہے۔۱۹۸۵ء تک اس تحریک کا دائر ہ صرف پاکستان اور ہندوستان تک محدود تھا لیکن ۱۹۸۶ء سے حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے چندہ وقف جدید کو تمام ممالک میں جاری فرما دیا۔اب خدا کے فضل سے یہ تحریک بھی عالمگیر حیثیت حاصل کر چکی ہے۔جس کی طرف حضرت مصلح موعود کے ذیل کے ارشاد میں اشارہ ملتا ہے:۔ممکن ہے کہ بعض واقفین افریقہ سے لئے جائیں۔“ (۱۶ فروری ۱۹۵۸ء)