جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 403 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 403

403 طبی سہولیات تحریک وقف جدید کے لئے وقف کرنے والے نو جوانوں کو تعلیم وتربیت کے دوران طبی اور ہومیو پیتھی طریق علاج کی تعلیم بھی دی جاتی ہے تا معلمین روحانی بیماریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ جسمانی بیماریوں کا علاج کر کے بھی دکھی انسانیت کی خدمت بجالا سکیں۔جس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے جلسہ سالانہ ۱۹۵۸ء کے موقع پر فرمایا کہ:۔اگر جماعت وقف جدید کی طرف توجہ کرے تو اس سے نہ صرف ہم ملکی جہالت کو دور کر سکیں گے بلکہ بیماریوں کو دُور کرنے میں ہم ملک کی مدد کر سکیں گے۔کیونکہ وقف جدید کے معلم تعلیم کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ بھی کرتے ہیں اور اس سے ملک کی بیماریوں کو دور کرنے میں مددل رہی ہے۔“ (الفضل ۲۵ جولائی ۱۹۵۹ء) چنانچہ خدمت خلق کے اس میدان میں بھی وقف جدید انجمن احمدیہ کی خدمات قابل قدر ہیں۔اللہ کے فضل و کرم سے معلمین کی اکثریت اپنے فرائض منصبی کے ساتھ طبی میدان میں بھی گرانقدر خدمت سرانجام دے رہی ہے۔فضل عمر فری ہومیوڈسپلنری ربوہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے وقف جدید کی نگرانی کی ذمہ داری سنبھالنے کے معابعد دفتر وقف جدیدر بوہ میں فضل عمر فری ہو میو ڈسپنسری قائم فرمائی اور خلافت کے منصب پر متمکن ہونے تک خود مریضوں کو دیکھ کر مفت علاج کرتے رہے۔یہ ڈسپنسری اب بھی خدا کے فضل سے بدستور جاری ہے اور اس سے روازنہ سو سے زائد مریض مشورہ اور دوائی مفت حاصل کرتے ہیں۔المحدی ہسپتال مٹھی اللہ کے فضل سے وقف جدید صوبہ سندھ بالخصوص تھر پار کر جیسے پسماندہ علاقہ میں سکتی انسانیت کی بہت ہی غمخوار ثابت ہو رہی ہے اس علاقہ میں بنی نوع انسان کے روحانی علاج کے ساتھ ساتھ جسمانی بیماریوں کا بھی علاج ہو رہا ہے۔معلمین وقف جدید کے ذریعہ ہومیو پیتھی طریق علاج اور طب یونانی طریق