جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 405
405 چند وقف جدید کی مدات ا۔چند وقف جدید بالغان جماعت کے تمام بالغ افراد (لجنہ ، انصار، خدام) اپنے اخلاص اور استطاعت کے مطابق چندہ وقف جدید ادا کرتے ہیں۔مگر غیر معمولی اور مسابقت کی روح رکھنے والے ایسے احباب جو کم از کم ایک ہزار روپیہ سالانہ یا اس سے زائد ادا کرتے ہیں وہ صف اول کے معاونین خصوصی کہلاتے ہیں۔اسی طرح ایسے احباب جو پانچ صد روپے سے لے کر ایک ہزار روپے تک سالانہ ادا کرتے ہیں وہ معاونین خصوصی صف دوم کہلاتے ہیں۔۲۔دفتر اطفال :۔حضرت خلیفۃ الثالث نے ۷ اکتوبر ۱۹۶۶ء کو دفتر اطفال کا اعلان فرمایا اور آپ نے پندرہ سال تک کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کو اس میں شامل ہونے کی ہدایت فرمائی۔چنانچہ اطفال الاحمدیہ، ناصرات الاحمدیہ اور سات سال سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں نے بھی اپنے پیارے امام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے جیب خرچ اور اپنی عیدی اپنے امام کے حضور پیش کر دی۔بلکہ بعض والدین نے تو اپنے ہونے والے بچوں کیطرف سے بھی چند وقف جدید ادا کیا۔شخصی مجاہدات اور نھے مجاہدین :۔وہ احمدی بچیاں اور وہ احمدی بچے جو سالانہ کم از کم دوصد روپے معلمین یا اس سے زیادہ ادا کرتے ہیں ان کا شمار بھی مجاہدات اور ننھے مجاہدین میں ہوتا ہے۔امداد نگر پارکر:۔علاقہ تھر اور نگر پار کر جہاں غربت و پسماندگی اپنی انتہائی حدود کو چھورہی ہے وقف جدید نے ایسے دور دراز علاقہ میں بھی پہنچ کر مشکلات اور تکالیف کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے خدمت کے متعدد میدانوں میں قربانی اور اخلاص و فدائیت کے سنہری کارنامے سرانجام دیئے ہیں۔الحمد للہ علی ذلک۔احباب جماعت سے درخواست ہے کہ اس مد میں بھی تھوڑا بہت چندہ حسب استطاعت اورا کر کے ضرور شمولیت فرما ئیں۔۵۔قیام مراکز :۔وقف جدید کی ضروریات کے پیش نظر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے تحریک فرمائی کہ بعض جماعتیں یا بعض لوگ انفرادی طور پر وقف جدید کے ایک سنٹر کا سارا خرچ یا نصف یا کچھ حصہ وقف جدید کو ادا کریں۔اس سلسلہ میں حضور نے یہ بھی فرمایا کہ زمیندار اس سلسلہ میں کم از کم دس ایکڑ زمین وقف کریں۔چنانچہ اس تحریک پر کئی جماعتوں اور انفرادی طور پر احباب نے لبیک کہتے ہوئے اپنی دس ایکڑ یا کم و بیش زرعی اراضی وقف جدید کے لئے پیش کر دی۔فجز اھم اللہ احسن الجزاء۔خود حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے دس ایکڑ اپنی ذاتی زمین وقف جدید کو عطا فرمائی۔مخلصین جماعت کے لئے آج بھی موقع ہے کہ وہ بذریعہ زمین یا نقدی حضور کی اس بابرکت تحریک پر لبیک کہہ کر عنداللہ ماجور ہوں۔