جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 348
348 راجہ نذیر احمد ظفر صاحب کو صدر ایسوسی ایشن منتخب کیا گیا۔اس کے بعد اگلے سال مکرم مولانا ابوالمنیر نورالحق صاحب کو صدر مقرر کیا گیا۔پھر ان کے بعد مکرم ہومیو ڈاکٹر ناصر احمد صدیقی صاحب کو ۲۰۰۱ء میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی منظوری سے صدر مقرر کیا گیا۔اگلے سال ۲۰۰۲ء میں دوبارہ مکرم ہومیوڈاکٹر ناصر احمد صدیقی صاحب کو ہی صدر منتخب کیا گیا۔احمد یہ ہومیو پیتھک میڈیکل ریسرچ ایسوسی ایشن پاکستان کی کارکردگی اس ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد ہو میو پیتھی کی تنظیم کو استوار کیا گیا۔پاکستان بھر سے ہومیو ڈاکٹرز سے رابطہ کیا گیا۔ملک گیر شہرت کے حامل ڈاکٹر ز صاحبان کے علمی اور طبی لیکچرز اور سیمینارز کروائے گئے۔ان سیمیناروں کی رونق افزوں شکل سے اہالیان ربوہ ، دیگر شہروں کے احمدی حضرات کے اندر ایک نیا ولولہ اور رجحان ہومیو پیتھک طریق علاج کی طرف پیدا ہوا۔بے شمار احمدی حضرات و خواتین نے ہومیو پیتھک کالجوں میں داخلے لے کر ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے کورس مکمل کئے۔ہومیو پیتھک سیمینارز :۔مذکورہ بالا ولولہ انگیز اور نامی گرامی سیمیناروں کی مختصر رپورٹس قارئین کی دلچسپی کی خاطر پیش ہیں۔ا۔مورخه ۹ فروری ۲۰۰۲ بوقت ۳ بجے دوپہر دار الضیافت میں ایک مختصر سیمینار ہوا جس میں روز نامہ الفضل کے صحافی حضرات ، ہمبران عاملہ، ہومیوڈاکٹر ز ، حاضرین کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔ہومیو پیتھی کے اغراض و مقاصد بیان کئے گئے۔۲۔مورخہ ۱۲ اپریل ۲۰۰۲ء کو جمعہ کے بعد نصرت جہاں اکیڈمی کے ہال میں ایک نہایت دلچسپ سیمینارز مرض ہیپاٹائٹس پر ہوا۔۱۸۰ حاضرین تھے جس میں ڈاکٹر ضیاء اللہ سیال صاحب ہارٹ سپیشلیسٹ ، چوہدری نذیر احمد صاحب نائب ناظر زراعت مہمان خصوصی نیز ہومیوڈاکٹر مکرم ناصر احمد صدیقی صاحب کے لیکچرز ہوئے۔مورخہ ۶ مئی ۲۰۰۲ء بروز سوموار ۳ کے بعد دو پہر دار الضیافت میں دلچسپ طبی سوال و جواب پر مبنی مجلس ہومیو پیتھی ہوئی مکرم محترم ڈاکٹر عبد الخالق صاحب ایم بی بی ایس فضل عمر ہسپتال ربوہ نے ملیریائی