جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 342 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 342

342 مجلس نابینار بوہ کی مساعی پر مبنی رپورٹس کا ایک حصہ گاہ بگاہ جماعتی و قومی اخبارات میں شائع ہوتا رہتا ہے۔نیز ایم۔ٹی۔اے پر بھی بعض پروگرام نشر ہوتے رہتے ہیں۔مگر مجلس کی کوششوں اور کامیابیوں پر مبنی ایک بہت بڑا حصہ بوجوہ شائع کروانا ممکن نہیں ہوتا۔موجوده مجلس عامله صد ر ایسوسی ایشن۔مکرم حافظ محموداحمد ناصر صاحب مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ نائب صدر اول مکرم حافظ نورالزمان صاحب نائب صدر دوم مکرم حافظ مبارک احمد صاحب معلم اصلاح وارشاد مرکزیہ جنرل سیکرٹری۔مکرم حافظ محمد ابراہیم عابد صاحب مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ سیکرٹری نشر واشاعت۔مکرم محمد الیاس اکبر صاحب سیکرٹری رابطہ۔مکرم حافظ نورالزمان صاحب خازن ومحرر۔مکرم عبدالحمید خلیق صاحب بیناء معاون۔مکرم محمود احمد خورشید صاحب قارئین کی دلچسپی کے لئے ذیل میں بلائینڈز ایسوسی ایشن پاکستان کی ایک سالانہ رپورٹ کارگزاری بطور نمونہ پیش خدمت ہے۔جو روزنامہ الفضل ربوہ میں درج ذیل عنوان سے شائع ہوئی۔تقسیم انعامات و اختتامی تقریب سالانہ تعلیمی تربیتی وفتنی کلاس مجلس نابینا پاکستان بفضل اللہ تعالیٰ مورخه ۲۰ جون تا ۳۰ جون ۲۰۰۹ مجلس نا بینا پاکستان کور بوہ میں گیارہ روز تعلیمی، تربیتی وفنی کلاس منعقد کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔جس کا باقاعدہ افتتاح مورخہ ۲۰ جون کو صبح ۸:۳۰ بجے مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کے ہال میں منعقد ہوا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم چوہدری مطیع الرحمن صاحب نائب ناظر امور عامہ تھے۔جن کے خطاب اور دعا کے ساتھ کلاس کا افتتاح ہوا۔سالانہ تربیتی کلاس میں مختلف جماعتی ادارہ جات کے احباب نے تشریف لا کر اپنے اپنے شعبہ کے بارہ میں مفید معلومات فراہم کیں۔کلاس میں بنیادی دینی معلومات کے ساتھ علمی و ورزشی مقابلہ جات بھی کروائے