جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 37 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 37

37 ہیں۔جب کشفی حالت ختم ہوئی تو دیکھا کہ آپ ہوش کے ساتھ چار پائی پر بیٹھے ہیں اور پانی مانگتے ہیں۔نماز ختم کر کے حضرت مسیح موعود نے بدن پر ہاتھ لگا کر دیکھا کہ تپ کا نام ونشان نہیں ہے۔اس کے بعد کئی ایسے مواقع پیدا ہوئے کہ آپ کی زندگی کو خطرہ تھا لیکن اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کے موافق آپ کو خلاف توقع عمر دیتا چلا گیا۔تا ہم آپ مورخہ ۲۶ دسمبر ۱۹۶۱ء کی صبح کور بوہ میں وفات پا کر اپنے خالق حقیقی کے پاس چلے گئے۔وفات کے وقت آپ ناظر اصلاح وارشاد تھے۔آپ کی بہشتی مقبرہ قطعہ خاص میں تدفین ہوئی۔حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے خبر پاکر مورخہ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو ” پسر موعود“ کی پیشگوئی پر مبنی جو اشتہار شائع فرمایا تھا اس میں ایک عظیم فرزند کی پیشگوئی کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی بشارت دی تھی کہ :۔تیرا گھر برکتوں سے بھرے گا اور میں دینی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا اور خواتین مبارکہ میں سے جن میں سے تو بعض کو اس کے بعد پائے گا۔تیری نسل بہت ہوگی (تذکرہ صفحہ ۱۴۳) اس الہام کی ایک مظہر حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ بھی تھیں آپ مورخہ ۲ / مارچ ۱۸۹۷ء کو ( قمری لحاظ سے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب ) منگل سے پہلی رات کے نصف اول میں پیدا ہوئیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آپ کی پیدائش سے پہلے آپ کے متعلق یہ بشارت بھی دی کہ تُنْشَا فِي الْحِلْيَةِ یعنی وہ زیور میں نشو ونما پائے گی۔(حقیقۃ الوحی صفحہ ۲۱۷) پھر ۱۹۰۱ء میں حضور علیہ السلام کو اس دختر نیک اختر کے بارے میں یہ بھی الہام ہوا کہ ” نواب مبارکہ بیگم (احکم جلد نمبر ۴ صفحه ۳ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۱ء) المختصر یہ کہ آپ حضرت مسیح موعود کی مبشر اولاد تھیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ حضور کو سب کچھ پہلے سے بتا رہا تھا کہ وہ لمبی عمر پائیں گی۔خوش بخت ہوں گی۔زیورات میں پلیں بڑھیں گی نواب کے لقب سے موسوم ہوں گی۔دین کے ساتھ دنیا کی نعمتیں بھی فراخی سے انہیں ملیں گی۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ نہایت ذہین و فہیم تھیں۔تھوڑے ہی عرصے میں قرآن کریم ناظرہ روانی سے پڑھنے لگیں۔آپ نے ساڑھے چار سال کی عمر میں قرآن کریم ناظرہ ختم کر لیا تھا اور دُہرا بھی لیا تھا۔اس کے بعد قرآن کریم با ترجمہ بھی پڑھ لیا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود نظم ”محمود کی آمین میں فرماتے ہیں۔