جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 36 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 36

36 جاتی۔بڑی سے بڑی فائل پیش ہوتی۔آپ اسے سنتے اور ایسا مدلل فیصلہ تحریر فرماتے کہ یوں معلوم ہوتا کہ ایک ایک صفحہ آپ کے ذہن میں مستحضر ہے۔جب نو وارد مربیان دفتر آتے تو آپ ان سے دینی معاملات پر گفتگو فرماتے اور ان کی قابلیت اور کردار کے متعلق رائے قائم فرما لیتے اور بعد میں ظاہر ہونے والے واقعات اس رائے کی حرف بحرف تصدیق کرتے تھے۔آپ کو غریبوں سے بہت ہمدردی تھی۔عسر ہو یا یسر ہو آپ اپنی مالی حالت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ضرورت مندوں کی مددفرماتے۔راہ چلتے چلتے کسی کو ضرورت مند محسوس کر کے اس کے ہاتھ میں ایک خطیر رقم پکڑا دینا آپ کا معمول تھا۔گو آپ نظام کے بہت قائل تھے مگر اپنے ماتحتوں کی تکلیف آپ کو بے تاب کر دیتی تھی اور آپ اسے دور کرنے کے لئے کوشاں ہو جاتے۔آپ کو شکار کا بہت شوق تھا۔ایک مرتبہ آپ ریاست کپورتھلہ میں شکار کرنے کی غرض سے تشریف لے گئے۔دیر ہو جانے کی وجہ سے آپ کو ایک گاؤں میں رات گزارنی پڑی۔اسی رات ، جس گھر میں آپ ٹھہرے تھے، ان کا بچہ گم گیا اور باوجود تلاش کرنے کے نہ ملا۔آپ کو خیال گزرا کہ انہیں یہ خیال نہ آئے کہ میری آمد کی وجہ سے وہ بچے کا خیال نہ کر سکے اور وہ گم گیا۔اس پر آپ نے خاص توجہ سے خدا سے دعا کرنی شروع کی۔دعا کی حالت میں غنودگی میں آپ کو دکھایا گیا کہ ایک بوڑھا شخص ایک بچے کو لے کر آ رہا ہے۔آپ نے گھر والوں کو اسی وقت اطلاع دی کہ ایک بوڑھا شخص بچے کو گھر لے کر آئے گا۔صبح جب آپ کی روانگی کا وقت ہوا تو ابھی بچہ گر نہیں پہنچا تھا۔اس پر آپ نے پھر دعا کی کہ میں اس حالت میں گھر والوں کو چھوڑ کر نہیں جا سکتا۔اے باری تعالیٰ میرے ہوتے ہوئے اس بچے کو گھر پہنچا دے۔تھوڑی ہی دیر میں ایک معمر شخص ، گمشدہ بچے کو لے کر آ گیا اور گھر والوں نے خوشی خوشی حضرت مرزا شریف احمد صاحب کو رخصت کیا۔آپ کے متعلق حضرت مسیح موعود کو الہاماً بتایا گیا تھا کہ آپ کو خلاف توقع عمر ملے گی۔جن دنوں میں طاعون زوروں پر تھی ، حضرت مرزا شریف احمد صاحب کو شدید بخار ہو گیا۔اور بیہوشی شروع ہوگئی اور بظاہر مایوس کن علامات ظاہر ہونی شروع ہو گئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں کہ مجھے خیال آیا کہ اگر چہ انسان کو موت سے گریز نہیں مگر اگرلڑ کا ان دنوں میں جو طاعون کا زور ہے فوت ہو گیا تو تمام دشمن اس تپ کو طاعون ٹھہرائیں گے اور خدا تعالیٰ کی اس پاک وحی کی تکذیب کریں گے جو اس نے فرمایا انـى أحـافـظ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ یعنی میں ہر ایک کو جو تیرے گھر کی چار دیواری کے اندر ہے طاعون سے بچاؤں گا۔جب حضرت مسیح موعود دعا کے لئے کھڑے ہو گئے تو معاوہ حالت میسر آ گئی جو استجابت دعا کی ایک کھلی کھلی نشانی ہے۔ابھی حضور نے تین رکعت پڑھی تھی کہ کشفا دکھایا گیا کہ حضرت مرزا شریف احمد صاحب بالکل تندرست