جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 447
447 زعیم اعلیٰ مقامی سطح پر مجلس انصار اللہ کا نگران زعیم اعلیٰ کہلاتا ہے۔جس کا کام اپنے حلقہ کی سطح پر مرکزی ہدایات کی تعمیل کرنا اور حلقہ کی دیگر مجالس سے تعمیل کرانا اس کا فرض ہوتا ہے۔زعیم اعلیٰ کا تقرر بذریعہ انتخاب تین سال کے لئے ہوتا ہے۔صدر مجلس زعیم اعلیٰ کی منظوری دیتے ہیں۔اپنے حلقہ کی سطح پر زعیم اعلیٰ کو وہ تمام اختیارات حاصل ہوتے ہیں جو ایک ناظم ضلع کو حاصل ہوتے ہیں۔زعیم حلقہ اگر مقامی مجلس انصار اللہ کئی حلقوں پر مشتمل ہو تو ایک حلقہ کا نگران زعیم حلقہ کہلاتا ہے۔جو اپنی مجلس کے انصاراللہ جملہ امور کا ذمہ وار ہوتا ہے۔اور مرکزی ہدایات پر عمل کرانا اس کا فرض ہوتا ہے۔اپنے حلقہ کی سطح پر زعیم حلقہ کو وہ تمام اختیارات حاصل ہوتے ہیں جو ایک زعیم اعلیٰ کو حاصل ہوتے ہیں۔زعیم حلقہ کا تقرر بذریعہ انتخاب ۳ سال کے لئے ہوتا ہے جس کی منظوری صدر مجلس دیتا ہے۔سائق کم و بیش دسن انصار پر ایک سائق مقرر ہوتا ہے جو زعیم اور زعیم اعلیٰ کی ہدایات اور پروگرام پر اپنے حزب کے انصار سے عمل کرا تا ہے۔اور ہر ناصر سے رابطہ کا ایک ذریعہ ہوتا ہے۔شعبہ جات مجلس انصار اللہ کا کام درج ذیل شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے:۔(۱) عمومی (۲) تربیت (۳) تعلیم القرآن (۴) اصلاح وارشاد (۵) مال (۶) تعلیم (۷) ذہانت و صحت جسمانی (۸) اشاعت (۹) تحریک جدید (۱۰) وقف جدید (۱۱) ایثار ( خدمت خلق، وقار عمل ) - (۱۲) تجنید۔(۱۳) آڈٹ۔انصار اللہ کا مالی نظام ا۔انصار اللہ کا مالی سال یکم جنوری سے ۳۱ دسمبر تک شمار ہوتا ہے۔۲۔ہر رکن مجلس انصاراللہ کو اپنی آمد کا ایک فی صد کی شرح سے ماہوار چندہ مجلس ادا کر نالازمی ہے۔