جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 446
446 عہد یداران مجلس انصار اللہ کے عہدیداران کے لئے درج ذیل عہدے مخصوص ہیں:۔مرکزی سطح پر مجلس انصاراللہ کا نگران اعلیٰ صدر مجلس کہلاتا ہے۔جس کا تقرر بذریعہ انتخاب ہوتا ہے۔سوائے اس کے کہ حضرت خلیفتہ اسیح کسی کو صدارت کے لئے خود نامزد فرما دیں۔صدر مجلس کا انتخاب دو سال کے لئے ہوتا ہے۔مجلس انصار اللہ کے لائحہ عمل کو کامیابی سے بروئے کارلانے کی ذمہ داری صدر مجلس پر ہوتی ہے۔صدر مجلس متواتر تین بار سے زائد صدارت کے عہدہ کے لئے منتخب نہیں ہوسکتا۔سوائے اس کے کہ حضرت خلیفۃ اسیح کسی کو قاعدہ سے مستثنیٰ قرار دیں۔نائب صدر صف دوم نائب صد رصف دوم۔صدر کی عمومی نگرانی میں صف دوم کے انصار کی تنظیم کرتا ہے۔نائب صدر صف دوم کے فرائض و اختیارات صدر مجلس کی طرف سے تفویض کردہ فرائض و اختیارات کی حد تک ہوتے ہیں۔نائب صدر دوم کا تقرر بذریعہ انتخاب ہوتا ہے۔انتخاب کا طریق اور شرائط وہی ہوں گی جو صدر مجلس کے انتخاب کے لئے ہوتی ہے۔نائب صدر صف دوم کی عمرسنتالیس سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔نائب صدر صف دوم اپنی کارگزاری کی رپورٹ ہر ماہ صدر مجلس کو پیش کرتا ہے ناظم اعلیٰ ملک ناظم اعلی ملک اپنے ملک کی جملہ مجالس کے جملہ امور کا ذمہ دار ہوتا ہے اور مرکزی ہدایات کی تعمیل اس کا فرض ہوتا ہے۔ناظم اعلی ملک کا تقرر بذریعہ انتخاب تین سال کے لئے ہوتا ہے جس کی منظوری صدر مجلس دیتا ہے۔ناظم علاقہ ضلع ناظم علاقہ ضلع کا تقرر بذریعہ نامزدگی ہوتا ہے جو صدر مجلس کرتے ہیں۔ناظم علاقہ رضلع کا تقرر ایک سال کے لئے ہوتا ہے۔ناظم علاقہ ضلع اپنے علاقہ رضلع کی مجالس کے جملہ امور کا نگران ہوتا ہے۔اور مرکزی ہدایات کی تعمیل کرانا اس کا فرض ہوتا ہے۔علاقہ ضلع کی سطح پر ناظم کو وہ تمام اختیارات حاصل ہوتے ہیں جو ملکی سطح پر ایک ناظم اعلیٰ کو حاصل ہوتے ہیں۔