جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 445 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 445

445 رکنیت:۔مجلس انصار اللہ کا قیام (الف) سلسلہ عالیہ احمدیہ سے وابستہ ہر وہ فرد جس کی عمر چالیس سال سے زائد ہو اس مجلس کا رکن ہوتا ہے۔مجلس انصار اللہ کا رکن ناصر کہلاتا ہے جس کی جمع انصار ہے۔(ب) انصار اللہ کے اراکین کی دو صفیں ہوتی ہیں:۔صف اول :۔پچپن سال سے زائد عمر کے انصار پر مشتمل ہوتی ہے۔صف دوم :۔چالیس سال سے پچپن تک کی عمر کے انصار پر مشتمل ہوتی ہے۔مجلس عامہ:۔انصار اللہ کی وہ مجلس یا تنظیم جس کا ہر ناصر رکن ہوتا ہے۔مجلس عامہ کہلاتی ہے۔مجلس عامہ درج ذیل سطح پر قائم ہوسکتی ہے۔عالمگیر۔ملک۔علاقہ ضلع۔مقام اور حلقہ کی سطح پر۔مجلس عاملہ:۔جہاں بھی مجلس قائم ہوتی ہے وہاں پر اس سطح پر ایک مجلس عاملہ قائم ہوتی ہے۔اس مجلس کارکن صرف وہی ناصر ہوسکتا ہے جس کے پاس کوئی عہدہ ہو۔مجلس عاملہ درج ذیل سطح پر قائم ہوسکتی ہے۔مرکز ، ملک ، علاقہ یا ضلع ، مقام اور حلقہ۔مرکزی سطح پر عاملہ کا رکن قائد کہلاتا ہے۔ملکی سطح پر عاملہ کا رکن معتمد کہلاتا ہے۔علاقہ یا ضلع کی سطح پر عاملہ کا رکن نائب ناظم کہلا تا ہے۔مقامی سطح پر عاملہ کا رکن منتظم کہلاتا ہے۔حلقہ کی سطح پر عاملہ کا رکن نائب زعیم کہلاتا ہے۔