جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 370
370 ۹۔چودھری برکت علی خاں صاحب وکیل المال تحریک جدید قادیان۔۱۰۔حضرت مولوی ذوالفقار علی صاحب وکیل الطباعة تحریک جدید قادیان بیرونی ممالک کی تبلیغ تحریک جدید کے دائرہ عمل میں فروری ۱۹۴۵ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بیرون ہند کے جملہ مشن تحریک جدید کے سپر دفرما دیئے جس کے مطابق ۱۴ فروری ۱۹۴۵ء کو صدرانجمن احمد یہ قادیان نے حسب ذیل ریزولیوشن پاس کیا:۔رپورٹ ناظر صاحب اعلیٰ کہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ارشاد فرمایا ہے کہ صدر انجمن احمدیہ تحریک کے مدارس اور مشن جو ہندوستان میں ہیں اپنے انتظام میں لے لے اور فلسطین ، انگلستان اور امریکہ کے مشن تحریک جدید کے سپر د کر دے۔“ اخراجات کی تقسیم کی یہ صورت ہو کہ صدر انجمن احمد یہ بیرون ہند کے مذکورہ بالا مشنوں کا منظور شدہ بجٹ بعد وضع اخراجات سکول و مشن ہائے تحریک جدید جو صدر انجمن کو ملیں گے نکلوا کر تحریک جدید کو دے دیا کرے۔جوں جوں ان ( فلسطین، انگلستان و امریکہ ) کے علاقوں کی آمد بڑھتی جائے گی اس قدر انجمن ان اخراجات سے آزاد ہوتی جائے گی۔“ ( بحوالہ تاریخ احمدیت جلد نمبر ۱۰۴۸ اطبع اول) مجلس تحریک جدید کا قیام حضرت خلیفہ امسیح الثانی کے حکم سے ۷ امئی ۱۹۴۷ کو مجل تحریک جدید کا قیام عمل میں آیا جس کا کام تحریک جدید سے متعلق امور پر باہمی مشورہ سے فیصلے کرنے اور ان کو حضور کی خدمت میں منظوری کیلئے بھجوانا تھا۔۱۶ مارچ ۱۹۴۷ء کو حضرت اقدس کے حکم سے اس مجلس تحریک جدید انجمن احمدیہ کے صدر مولوی جلال الدین صاحب سمس اور سیکرٹری مولوی عبدالرحمن صاحب انور تجویز کئے گئے۔خصوصی ممبران کا تقرر حضرت خلیفہ المسح الثانی نے ۳۰ را گست ۱۹۴۷ء کو تحریک جدید کے بعض خصوصی ممبران مقرر کرتے ہوئے ہدایت دی کہ :۔میں یکم مارچ ۱۹۴۸ ء تک مولوی نورالحق صاحب، چوہدری محمد شریف صاحب پلیڈ منٹگمری ، مرزا مظفر احمد آئی۔سی۔ایس ، مولوی سیف الرحمن صاحب، مولوی محمد صدیق صاحب فاضل ساکن قادیان اور سر