جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 369
369 مولوی کے مختلف شعبے مصروف عمل رہے۔جناب مولوی عبدالرحمن صاحب انور ۱۹۳۵ء سے ۱۹۴۶ ء تک تحریک جدید کے انچارج رہے۔" صاحب موصوف نے گیارہ بارہ سال سوائے وکالت مال کے کام کے سارا کام اکیلے کیا۔وہ ابتدائی تنظیم کی حالت تھی۔کام میں تنوع نہ تھا لیکن ذمہ داری کا کام تھا۔اور مولوی صاحب نے اپنی استطاعت کے مطابق اچھا نبھایا۔“ جیسا کہ مجلس تحریک جدید نے ۱۲ مارچ ۱۹۵۱ء کو اپنی ایک مخصوص قرار داد ( ب /۲۶۷) میں آپ کی خدمت کا اقرار کیا۔فنانشل سیکرٹری کا تقرر جہاں تک تحریک جدید کے مالی مطالبات سے متعلق کام کا تعلق تھا تو یہ خدمت سید نا حضرت مصلح موعودہؓ نے ۲۴ نومبر ۱۹۳۴ء سے چودھری برکت علی خاں صاحب کو سپر دفرمائی اور ان کو فنانشل سیکرٹری مقرر کیا۔چودھری برکت علی صاحب اس عہدہ پر قریباً ربع صدی تک فائز رہے۔اور یکم اپریل ۱۹۵۸ء کو ریٹائر ڈ ہوئے۔بعد میں یہ عہدہ وکیل المال“ کے نام سے موسوم ہوا۔تحریک جدید کی رجسٹریشن ۱۸ اکتوبر ۱۹۴۶ء کو تحریک جدید کی رجسٹریشن ہوئی اور اس تاریخ سے اس کا پورا نام 'تحریک جدید انجمن احمدیہ رکھا گیا۔تحریک جدید کے آرٹیکلز اینڈ میمورنڈم جناب شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ نے مرتب کئے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ابتدائی ممبر یہ مقرر ہوئے۔۱۔مولوی عبد الرحمن صاحب انور انچارج دفتر تحریک جدید قادیان۔۲۔مولوی بہاؤ الحق صاحب ایم۔اے وکیل الصنعت والحرفت تحریک جدید قادیان۔۳۔خواجہ عبد الکریم صاحب۔بی۔ایس سی وکیل التجارت تحریک جدید قادیان۔۴۔حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب پر نسپل تعلیم الاسلام کالج قادیان۔۵۔مولوی عبد المغنی صاحب وکیل التبشیر (برائے ممالک ایشیاء وافریقہ تحریک جدید قادیان ۶۔خان بہادر نواب چودھری محمد دین صاحب ریٹائر ڈ ڈپٹی کمشنر۔ے۔شیخ بشیر احمد صاحب بی۔اے، ایل ایل بی ایڈووکیٹ لاہور۔ازاں بعد کچھ وقفہ سے حضور کے ارشاد سے ان ڈائر یکٹروں میں درج ذیل اصحاب کا اضافہ کیا گیا۔۔مولانا جلال الدین صاحب شمس وکیل التبشیر (برائے ممالک یورپ وامریکہ ) تحریک جدید قادیان