جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 362
362 ہنگامی کاموں پر خرچ ہو۔تاہر ایک شخص کو نظر آ سکے کہ تحریک کے کاموں پر کیا خرچ ہورہا ہے۔اس لئے 66 ایسے اتار چڑھاؤ سے تبلیغی کاموں کو محفوظ کرنے کے لئے میں نے ایک ریز روفنڈ کی تجویز کی۔“ خطبه جمعه فرموده ۷ افروری ۱۹۳۶ء) ۱۲۔پنشنرز اپنے آپ کو خدمت دین کے لئے پیش کریں وو میں تحریک کرتا ہوں کہ بیسیوں آدمی جو پنشن لیتے ہیں اور گھروں میں بیٹھے ہیں خدا نے ان کو موقعہ دیا ہے کہ چھوٹی سرکار سے پنشن لیں اور بڑی سرکار کا کام کریں۔یعنی دین کی خدمت کریں۔بیسیوں ایسے لوگ ہیں جو پنشن لیتے ہیں اور جنہیں اپنے گھروں میں کوئی کام نہیں۔میں ان سے کہتا ہوں کہ خدمت دین کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں۔“ ۱۳۔طلباء کو تعلیم کے لئے مرکز بھیجیں وو ( خطبه جمعه فرموده ۳۰ / نومبر ۱۹۳۴ء مطبوعه الفضل ۹ دسمبر ۱۹۳۴ء) ایک مطالبہ قادیان میں تعلیم کیلئے بچوں کو بھجوانے کا ہے۔۔۔باہر کے دوست اپنے بچوں کو قادیان کے ہائی سکول یا مدرسہ احمدیہ میں جس میں چاہیں تعلیم کے لئے بھیجیں۔میں عرصہ سے دیکھ رہا ہوں کہ ہمارے مرکزی سکولوں میں باہر سے دوست کم بچے بھیج رہے ہیں۔ایسے لوگ اپنے بچوں کو پیش کریں جو اس بات کا اختیار دیں کہ ان کے بچوں کو ایک خاص رنگ اور خاص طرز میں رکھا جائے۔“ ( خطبه جمعه فرموده ۳۰ نومبر ۱۹۳۴ء مطبوعه الفضل ۹؍ دسمبر ۱۹۳۴ء) ۱۴۔صاحب حیثیت لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں جماعت سے مشورہ کریں بعض صاحب حیثیت لوگ ہیں جو اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانا چاہتے ہیں ان سے میں وو کہوں گا کہ بجائے اس کے کہ بچوں کے منشاء اور خواہش کے مطابق ان کے متعلق فیصلہ کریں یا خود 66 اپنے دوستوں سے مشورہ کریں، وہ اپنے لڑکوں کے مستقبل کو سلسلہ کے لئے پیش کردیں۔“ ( خطبه جمعه فرموده ۳۰ / نومبر ۱۹۳۴ء مطبوعه الفضل ۱۹ دسمبر ۱۹۳۴ء) ۱۵۔بے کا رد نیا میں نکل جائیں خود کھا ئیں اور کھا ئیں تبلیغ کریں وو پندرھواں مطالبہ جو جماعت سے بلکہ نوجوانان جماعت سے یہ ہے کہ وہ نوجوان جو گھروں میں پریکار بیٹھے روٹیاں توڑتے ہیں اور ماں باپ کو مقروض بتارہے ہیں انہیں چاہئے کہ وطن