جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 350
350 معلوماتی چارٹ ، ہندل سپورٹس کالج روڈ ربوہ کی طرف سے ایس اللہ کے سٹکر ، احمد شاہی دیسی داوخانہ کی طرف سے تمام حاضرین کو اصلاح خون کے دیسی کپسول گفٹ دیئے گئے۔۱۲۔مورخه ۳ فروری ۲۰۰۳ ء بروز سوموار اڑھائی بجے دار الضیافت میں جدید پیتھالوجی کے مطابق تشخیص کے موضوع پر سیمینار ہوا جس میں بلڈ ٹیسٹ N۔R۔اٹسٹ دل کے بائی پاس والو گرافٹنگ، جدید مشینری سے معزز مہمان ڈاکٹر محمد عامر خان صاحب پیا تھالوجسٹ فضل عمر ہسپتال ربوہ نے ۵۳ حاضرین کولیکچر دیا۔۱۳۔مورخه ۱۶ دسمبر ۲۰۰۲ ء بروز سوموار دار الضیافت میں معزز مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اشرف صاحب سرجن فضل عمر ہسپتال ربوہ نے بعنوان سرجری لیکچر دیا۔۶۳ حاضرین نے استفادہ کیا۔۱۴۔مورخہ ۲۷ دسمبر ۲۰۰۲ء کو نصرت جہاں اکیڈمی کے ہال میں سیمینار بعنوان سگریٹ نوشی کے نقصانات پر اور دل کے عوارض پر مہمان خصوصی ڈاکٹر ضیاء اللہ سیال صاحب ڈپ کارڈ نے دلچسپ حوالہ جات سے اور ہومیوڈاکٹر ناصر احمد صدیقی صاحب صدر ایسوسی ایشن نے سگرٹ اور تمباکو کے نقصانات پر لیکچرز دیئے۔۱۵۔ایک سیمینار دارالضیافت میں اڑھائی بجے منعقد ہوا جو انتہائی دلچسپی کا باعث اور انتہائی اہم تھا جس میں مکرم محترم ڈاکٹر محمد مسعود الحسن نوری صاحب نے ہارٹ کی امراض پر شاندار معلوماتی لیکچر دے کر سامعین کو احتیاطی تدابیر پیش فرمائیں۔۱۶۔مورخہ ۱۹ اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ اکیڈمی ہال میں ایک علمی نشست بعنوان گلہڑ ( گائٹر ) مکرم محترم ڈاکٹر ولی محمد صاحب ساغر سابق پروفیسر سرجری فیصل آباد منعقد ہوئی۔۱۷۔اسی طرح اکیڈمی ہال میں ایک اور شاندار علمی نشست ہوئی جس میں مکرم ڈاکٹر مبارک احمد شریف صاحب مریم ہسپتال ربوہ اور ڈاکٹر محمود احمد ساجد صاحب میڈیکل سپیشلسٹ فیصل آباد نے موثر ترین خطابات فرمائے۔یہ خطابات تپدق کے موضوع پر مورخہ ۱۸ / مارچ ۲۰۰۲ء کو دیئے گئے یہ تپدق کے موضوع کا کامیاب ترین سیمینار تھا۔اس میں اعزازی شمولیت سیمینار کی استاد بھی حاضرین کو دی گئیں۔(بحوالہ ریکارڈ ہو میو پیتھک ایسوسی ایشن) آل پاکستان احمدی ٹیچر زایسوسی ایشن احمدی ڈاکٹرز، انجینئرز اینڈ آرکیٹیکٹ ، کمپیوٹر پروفیشنلز، ہومیوڈاکٹر ز اور احمدی بلائینڈز ایسوی ایشنز کے قیام کے بعد اب آل پاکستان احمدی ٹیچر زایسوسی ایشن بھی قائم ہو چکی ہے۔مورخه ۱ارا پریل ۲۰۱۰ء کو احمدی ٹیچر ز کا ایوان محمود ہال ربوہ میں پہلا کنونشن ہوا۔جس میں عہد یداران کا