جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 285
285 ہے۔آمین ثم آمین۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید و افسر جلسہ سالانہ ربوہ پاکستان اپنی ایک تقریر کے آخر پر جلسہ سالانہ کے فوائد اور جلسہ کے دنوں میں کثرت سے دعائیں کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان فرمودات کی روشنی میں ہمارا یہ جلسہ باہمی تعارف پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔باہمی محبت بڑھانے کا ذریعہ ہے۔شامل ہونے والوں کی علمی ترقی ، ان حقائق و معارف کے ذریعہ جو کہ جلسہ میں بیان کئے جائیں گے، کا ذریعہ ہے۔اور ان کی دینی معلومات کو بڑھانے والا ہے۔دعائیں کرنے کا موقع ہے انسانیت کے لئے ، جس کو بہت سے خطرات درپیش ہیں۔جسمانی تباہی بھی سر پر منڈلا رہی ہے۔اور گمراہی نے ہر قسم کی بے راہ رویوں اور زیادتیوں نے تو روحانیت کا بیڑا ہی ڈبو دیا ہے۔دنیا پر انسان اور انسانیت ہماری دعاؤں کے سب سے زیادہ محتاج ہیں۔پھر دعا ئیں ان کے لئے بھی جو فوت ہو چکے ہیں۔اور ان کے لئے بھی جو زندہ ہیں۔اپنوں کے لئے دعائیں کرنے کا موقع ہوتا ہے اور دوسری قوموں کی فلاح اور ان کی ہدایت کے لئے بھی دعا ئیں کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ذاتی حاجات کے لئے بھی دعائیں کرنے کا موقع اور قومی حاجات کے لئے بھی دعائیں کرنے کا موقع ہوتا ہے۔جو لوگ بار بار بین الاقوامی مرکز یا قومی مرکز میں نہیں آ سکتے۔ان کے سال میں ایک دفعہ مرکز میں آنے کا موقع ہوتا ہے۔ہر شامل ہونے والا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ان دعاؤں سے حصہ پاتا ہے جو حضور نے اس جلسہ میں شامل ہونے والوں کے لئے کیں۔اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا۔اس جلسہ کے اور بھی روحانی فوائد ہیں جو جلسہ کی بنیا در کھتے وقت سامنے نہیں تھے لیکن وقتا فوقتا ظاہر ہوتے رہیں گے۔“ ( بحوالہ احمد یہ گزٹ اگست و نومبر ۲۰۰۰ء) جلسہ سالانہ کے متعلق غیروں کے تاثرات اس جلسہ کی روح رواں نیکی اور تقویٰ کا فروغ ہے جو اس کی نس نس میں رچ بس چکا ہے۔یہ جلسہ عام معمولی جلسوں اور میلوں کی طرح نہیں ہے اور یہی اس کی سب سے بڑی امتیازی خصوصیت ہے۔اس کی گواہی ان غیر متعصب روحوں سے حاصل کریں جو ان جلسوں میں شامل ہوتی رہی ہیں۔ایسی گواہیاں ہزاروں میں ہیں تا ہم نمونے کے طور پر چند ایک پیش ہیں۔