جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 174 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 174

174 خلافت رابعہ میں نفوذ احمدیت ۱۹۸۲ء میں خلافت رابعہ کے آغاز کے وقت جماعت ۸۰ ممالک میں قائم تھی۔۲۰۰۳ء میں حضور کی وفات کے وقت جماعت ۱۷۵ ممالک میں قائم ہو چکی تھی۔مختلف ممالک میں نئی جماعتوں کے قیام میں غیر معمولی اور حیرت انگیز اضافہ کا اندازہ اس سے لگائیے کہ ۸۵-۱۹۸۴ء میں ۲۸ نئی جماعتیں قائم ہوئی تھیں۔ہجرت کے ۱۹ سالوں میں دنیا بھر میں ۳۵۲۵۸ نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔حضور کی وفات حضور کی انتھک محنتوں اور کاوشوں نے ان کی صحت پر برا اثر ڈالا تا ہم آپ کام کام اور کام میں مگن رہے بالآخر ۱۹ اپریل ۲۰۰۳ کو یہ بچوں اور بڑوں کا محبوب آقا جماعت کو سوگوار چھوڑ کر اپنے مولا کے حضور حاضر ہو گیا۔حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آپ کی نماز جنازہ ۲۳ اپریل بروز بدھ پڑھائی۔آپ کے جسد اطہر کو اسلام آباد ٹلفورڈ انگلستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔انا للہ وانا اليه راجعون اے خدا کے مقدس خلیفہ، اے ہمارے محبوب رہنما !! اللہ اور اس کے رسول اور مسیح موعود کا تجھ پر سلام۔احمدیت کے گلی کوچے گلشن اور پھول پھل ہمیشہ تیرے ممنون احسان اور تیرے لئے دعا گور ہیں گے۔خلافت رابعہ میں ترقیات کی چند جھلکیاں جولائی ۱۹۸۲ ء کو دورہ یورپ کے لئے روانگی ہوئی۔• ارستمبر کو بیت بشارت سپین کا افتتاح فرمایا۔۲۹ اکتوبر ۱۹۸۲ء کو بیت اقصیٰ ربوہ میں بیوت الحمد منصوبہ کا اعلان فرمایا۔۱۵ دسمبر ۱۹۸۲ء کو امریکہ کے لئے پانچ نئے مشن ہاؤسز اور بیوت الذکر کی تحریک فرمائی۔۲۵ دسمبر ۱۹۸۲ء کو مرکزی مجلس صحت کا قیام عمل میں آیا۔۲۸ جنوری ۱۹۸۳ء کو تحریک دعوت الی اللہ کا اعلان فرمایا۔ا ا ا ا پریل ۱۹۸۳ء دار الضیافت کے جدید بلاک کی توسیعی منزل کی بنیاد رکھی۔اگست ۱۹۸۳ء حضور انور کا دورہ مشرق بعید و آسٹریلیا۔بیت الہدی آسٹریلیا کا سنگ بنیا درکھا۔۲۰ جولائی ۱۹۸۴ء سے ۷ امئی ۱۹۸۵ء تک حکومت پاکستان کے قرطاس ابیض کے جواب میں خطبات کا سلسلہ جو زھق الباطل“ کے نام سے شائع ہو چکے ہیں۔