جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 175 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 175

175 ۱۴ مارچ ۱۹۸۶ء اسیران اور شہداء کے لواحقین کے لئے ”سیدنا بلال فنڈ“ کی تحریک جاری فرمائی۔۲۰ ستمبر ۱۹۸۶ ء بیت السلام کینیڈا کا سنگ بنیا درکھا۔۳ را پریل ۱۹۸۷ء کو وقف نو کی عظیم الشان تحریک کا اعلان فرمایا۔یکم اگست ۱۹۸۷ء نائیجیریا کے دو بادشاہوں کو حضرت مسیح موعود کے کپڑوں کا تبرک عنایت فرمایا۔جنوری ۱۹۸۸ء میں حضور انور کا مغربی افریقہ کے ممالک کا پہلا دورہ عمل میں آیا ۱۰ جنوری ۱۹۸۸ء کو تمام جماعت کی نمائندگی میں حضور انور نے تمام معاندین کو مباہلہ کا چیلنج دیا۔اگست ۱۹۸۸ء میں حضور کا مشرقی افریقہ کے ممالک کا پہلا دورہ عمل میں آیا۔۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء کوصد سالہ جشن تشکر کا آغا ز فرمایا۔جولائی ۱۹۸۹ ء کو حضور انور کا دورہ مشرق بعید عمل میں آیا۔۳ نومبر ۱۹۸۹ء کو تمام ممالک میں ذیلی تنظیموں کے صدر صاحبان کا اعلان۔۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء کو Friday the 10th کا رویا پورا ہوا اور دیوار برلن گرا دی گئی۔۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء کو پانچ بنیادی اخلاق کی تحریک فرمائی۔دسمبر ۱۹۹۱ء کو حضور انور کا تاریخی سفر قادیان۔۱۰۰ ویں جلسہ سالانہ میں شرکت اور خطابات۔۳۱ جنوری ۱۹۹۲ء کو حضور انور کا خطبہ جمعہ پہلی بار مواصلاتی سیارے کے ذریعہ براعظم یورپ میں دیکھا اور سنا گیا۔جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۲ء سے براہ راست ٹیلی ویژن پر دکھایا گیا۔۲۱ / اگست ۱۹۹۲ء کو حضور کے خطبات چار براعظموں میں نشر ہونے شروع ہوئے۔۱۷ اکتوبر ۱۹۹۲ء کو بیت الذکر ٹورانٹو کا افتتاح فرمایا۔۳۱ جولائی ۱۹۹۳ء کو پہلی عالمی بیعت ۲ لاکھ افراد کی سلسلہ احمدیہ میں شمولیت اس کے بعد ۲۰۰۲ ء تک علی الترتیب لاکھ لاکھ، ۶ ،لاکھ ،۳۰لاکھ ،۵۰لاکھ، ایک کروڑ ، چار کروڑ ، ۸ کروڑ اور دوکروڑ افراد نے بیعت کی۔۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء کو ماریشس میں خطبہ اور ایم ٹی اے کی نشریات ۱۲ گھنٹے کرنے کا اعلان۔۱۹۹۳ء میں عالمی درس القرآن کا آغاز فرمایا۔ے جنوری ۱۹۹۴ء سے ایم ٹی اے کا باقاعدہ آغاز ہوا۔۷ جنوری ۱۹۹۴ء کو بیت الرحمن میری لینڈ امریکہ اور ایم ٹی اے ارتھ سٹیشن امریکہ کا افتتاح فرمایا۔۲۴ فروری ۱۹۹۹ء کو حضور انور نے ۳۰۵ گھنٹے کی کلاسز کے ذریعہ ایم ٹی اے پر ترجمۃ القرآن کا دور مکمل فرمایا۔۲۰۰۰ء میں حضور انور کا تاریخی دورہ انڈونیشیا عمل میں آیا۔