جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 78 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 78

78 گزشتہ اتوار کو امیر جماعت احمدیہ نے لاہور کے اخبار نویسوں کو اپنی نئی بستی ربوہ کا مقام دیکھنے کی دعوت دی اور انہیں ساتھ لے کر وہاں کا دورہ کیا۔اس دورے کی تفصیلات اخباروں میں آچکی ہیں ایک مہاجر کی حیثیت سے ربوہ ہمارے لئے سبق ہے ساٹھ لاکھ مہاجر پاکستان آئے لیکن اس طرح کہ وہاں سے بھی اجڑے اور یہاں بھی کسمپرسی نے انہیں منتشر کئے رکھا یہ لوگ تھے۔رب العلمین کے پرستار اور رحمہ سے للعلمین کے نام لیوا۔مساوات واخوت کے علمبر دار لیکن اتنی بڑی مصیبت بھی انہیں یکجا نہ کر سکی اس کے برعکس ہم اعتقادی حیثیت سے احمدیوں پر ہمیشہ طعنہ زن رہے ہیں لیکن ان کی تنظیم ، ان کی اخوت اور دکھ سکھ میں ایک دوسرے کی حمایت نے ہماری آنکھوں کے سامنے ایک نیا قادیان تعمیر کرنے کی ابتداء کر دی۔مہاجرین ہو کر وہ لوگ بھی آئے جن میں ایک ایک آدمی خدا کے فضل سے ایسی بستیاں بسا سکتا تھا لیکن ان کا رو پیدان کی ذات کے علاوہ کسی غریب مہاجر کے کام نہ آسکار بوہ ایک اور نقطہ نظر سے بھی ہمارے لئے محل نظر ہے وہ یہ کہ حکومت بھی اس سے سبق لے سکتی ہے اور مہاجرین کی بستیاں اس نمونے پر بسا سکتی ہے۔اس لئے ربوہ عوام اور حکومت کے لئے ایک مثال ہے اور زبان حال سے کہ رہا ہے کہ لمبے چوڑے دعوے کرنے والے منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں اور عملی کام کرنے والے کچھ دعویٰ کئے بغیر کر دکھاتے ہیں۔“ ( بحواله الفضل ۹ تا ۱۳/ نومبر ۱۹۴۸ء) ربوہ کا نام صدرانجمن احمدیہ کے اجلاس میں حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے تجویز کیا۔جو بالاتفاق منظور ہو گیا۔۲۰ ستمبر ۱۹۴۸ء کو وجود میں آنے والا شہر ربوہ آج جماعت احمدیہ کا مرکز ہے۔یہ شہر سرگودھا سے لائکپور حال فیصل آباد جانے والی شاہراہ پر ان دونوں بڑے شہروں کے عین وسط میں واقع ہے۔آغاز میں ربوہ میں پانی سبزہ اور آبادی کا نام ونشان نہ تھا اور یہ وہ مقام تھا کہ یہاں سے گزرتے ہوئے لوگ خوف محسوس کیا کرتے تھے۔لیکن آج اس شہر میں میٹھا پانی اور کئی قسم کے پھل پھول اور سبزہ موجود ہے اور اس شہر کی آبادی پچاس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ربوہ میں تمام مرکزی دفاتر صدرانجمن احمد یہ تحریک جدید انجمن احمد یہ وقف جدید انجمن احمد یہ اور ذیلی تنظیموں کے مرکزی دفاتر کے علاوہ ربوہ میں ایک بڑی مرکزی لائبریری موجود ہے جسے خلافت لائبریری کہتے ہیں۔معیاری تعلیمی ادارے ، ڈاکخانہ، کور بیئر سروسز، بینک، بازار، سپورٹس کمپلیکس ، سوئمنگ پول کھیلوں کے میدان فضل عمر ہسپتال، طاہر ہو میو پیتھک ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ( جو پاکستان میں دل کے بہترین ہسپتالوں میں سے ہے ) بھی شہریوں کی سہولت کے لئے یہاں موجود ہے۔ربوہ کے ہر محلہ میں بیوت الذکر موجود ہیں جہاں لوگ پانچ وقت باجماعت نماز میں ادا کرتے ہیں۔یہاں کی بڑی جامع ( بیت ) کا نام بیت اقصیٰ ہے جہاں لوگ نماز جمعہ ادا کرتے ہیں۔( بیت ) مبارک وہ