جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 79
79 بابرکت ( بیت ) ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چار خلفاء اور متعد در فقاء نے نمازیں ادا کی ہیں۔ربوہ وہ مقدس مقام ہے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چار خلفاء کے شب و روز گزرے۔نیز ہمارے موجودہ امام حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ولادت با سعادت اسی شہر میں ہوئی۔ربوہ کے بہشتی مقبرہ میں حضرت مسیح موعود کے دو خلفاء، حضرت اماں جان، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مبارک اولا داور چھ سو کے قریب رفقاء اور سینکڑوں فرشتہ سیرت اور برگزیدہ وجود مدفون ہیں۔حضرت مصلح موعودر بوہ کے متعلق فرماتے ہیں۔یہ کبھی و ہم نہ کرنا کہ ربوہ اجڑ جائے گا۔ربوہ کو خدا تعالیٰ نے برکت دی ہے ربوہ کے چپے چپے پر اللہ اکبر کے نعرے لگے ہیں۔ربوہ کے چپے چپے پر محمد ﷺ پر درود بھیجا گیا ہے۔خدا تعالیٰ اس زمین کو کبھی ضائع رہے محمد نہیں کرے گا جس پر نعرہ تکبیر لگے ہیں اور محمد رسول اللہ علیہ پر در دو بھیجا گیا ہے۔یہ بستی قیامت تک خدا تعالیٰ کی محبوب بہتی رہے گی اور قیامت تک اس پر برکتیں نازل ہوں گی اس لئے یہ کبھی نہیں اجڑے گی، کبھی تباہ نہ ہو گی۔بلکہ محمد رسول اللہ ﷺ کا جھنڈا دنیا میں کھڑا کرتی رہے گی۔انشاء اللہ تعالی “ رہے کعبہ کی بڑھائی کا ربوه ریوہ کو پہنچتی رہیں دعا گو رہیں کعبہ کی دعائیں (ماخوذ از کامیابی کی راہیں چہار حصص ص ۲۴۱ تا ۲۴۳)