جماعت احمدیہ کا تعارف — Page ix
vii افادہ عام کے لئے شائع کیا گیا تو اس کی ایک کاپی خاکسار نے حضرت مولانا دوست محمد شاہد صاحب کی خدمت میں ارسال کی۔جس پر حضرت مولانا کا درج ذیل تبصرہ پر مبنی خط موصول ہوا:۔جزاکم اللہ ثم جزاکم اللہ۔آپ کی نظر کرم سے آئمکرم کا انعام یافتہ مقالہ حضرت مسیح موعود کے چیلنج زیور طبع سے آراستہ ہونے کے بعد باعث اعزاز اور اضافہ عرفان کا موجب بنا۔آپ کی پہلی معرکتہ الآراء کتاب آج ہی مطالعہ کر رہا تھا۔دونوں علمی مقابلہ جات پر مبارک صد مبارک 66 اس خط میں خاکسار کی جس پہلی معرکۃ الآراء کتاب کا ذکر کیا ہے وہ یہی کتاب ” ہی تھی۔کیونکہ مذکورہ بالا مقالہ کی اشاعت سے پہلے خاکسار کی یہی کتاب تھی جو خاکسار نے حضرت مولانا کی خدمت میں پیش کی تھی۔الحمد للہ علی ذلک۔میرے ایک معزز اور انتہائی قابل احترام دوست مکرم مبارک احمد طاہر صاحب جن کو تقریباً ۵ ارسال تک افریقہ میں بطور ٹیچر اور بطور مبلغ سلسلہ عالیہ احمد یہ خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔اور اب سیکرٹری مجلس نصرت جہاں ربوہ کے عہدہ پر فائز ہیں انہوں نے اس کتاب کے مطالعہ کے بعد یہ تجویز دی کہ اس کتاب کا انگریزی میں ترجمہ کروا کر بیرون ملک تمام جماعتی تعلیمی اداروں میں شامل نصاب ہونا چاہیئے۔“ کی خاکسار کے نزدیک سب سے بڑی اور اہم خوبی یہ تھی کہ اس میں دیئے گئے تمام حوالہ جات ماسوائے چند ایک نایاب پرانے اخبارات و رسائل و کتب کے دیگر تمام حوالہ جات خاکسار نے خود اصل مآخذ سے چیک کئے تھے اور اس سلسلہ میں پنجاب پبلک لائبریری لاہور سے بھی استفادہ کیا گیا۔اور دوسری بڑی خوبی اس کتاب کی یہ تھی کہ جماعت احمدیہ کا بنیادی تعارف حاصل کرنے کے لئے صرف ایک ہی کتاب اپنوں اور غیروں کے لئے کافی تھی بالخصوص نو مبائعین اور جماعت احمدیہ کی نئی نسل کے لئے یہ کتاب بہت ہی مفید قرار پائی۔فالحمد لله على ذلك اب یہ کتاب ایک عرصہ سے نایاب ہو چکی تھی جبکہ اس کتاب کی ڈیمانڈ بدستور جاری تھی۔اس کتاب کے حصول کے لئے مجھے متعدد ٹیلیفون اور پیغامات موصول ہوئے۔چنانچہ اس صورتحال کے پیش نظر اس کتاب کا نیاء ایڈیشن شائع کرنے کا پروگرام بنا لیکن نئے ایڈیشن کی اشاعت کے سلسلہ میں یہ فیصلہ ہوا کہ اب نئے ایڈیشن میں ۱۹۹۶ء کے بعد اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ کے نئے قائم ہونے والے تمام ادارہ جات ،شعبہ جات، بابرکت تحریکات کا تعارف نیز جماعت کی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقیات پر مبنی تازہ کوائف اور اعداد و شمار بھی شامل کئے جائیں۔