جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page x of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page x

viii پس الحمد للہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق سے اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کی سرانجام دہی کے ساتھ ساتھ اب ۳۱ جولائی ۲۰۱۰ ء تک update کے ساتھ یہ کتاب مکمل کرنے کی توفیق ملی ہے۔الحمد لله على ذلك ” کے اس نئے ایڈیشن کی چند خوبیاں حسب ذیل ہیں:۔ا۔پہلے ایڈیشن میں املاء، نفسِ مضمون یا تاریخی لحاظ سے جو چند غلطیاں اور کمیاں رہ گئی تھیں ان کی اس ایڈیشن میں تصحیح اور تکمیل کر دی گئی ہے۔۲۔پہلے ایڈیشن میں سہوا ایا کسی بھی وجہ سے جن اہم جماعتی ادارہ جات کا تعارف رہ گیا تھا مثلاً جماعت احمدیہ کا جلسہ سالانہ ، مدرسۃ الظفر اور مدرسۃ الحفظ وغیرھا کا تعارف بھی اس کتاب میں شامل کر دیا گیا ہے۔۳۔۱۹۹۶ء کے بعد قائم ہونے والے تمام جماعتی ادارہ جات، شعبہ جات اور بابرکت تحریکات کا تعارف بھی اس کتاب میں شامل کر دیا گیا ہے۔۴۔جماعت احمدیہ کے آغاز سے ۳۱ جولائی ۲۰۱۰ ء تک تمام شعبہ جات میں جماعتی ترقیات سے متعلق تازہ کوائف اور اعداد و شمار درج کئے گئے ہیں۔-۵۔اس ایڈیشن میں درج ذیل مزید ابواب کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ا۔خدمت خلق کے جماعتی ادارہ جات اور احمد یہ ایسوسی ایشنز۔ii۔اہم جماعتی کتب و مرکزی اخبارات و رسائل کا تعارف۔iii۔جماعت احمدیہ کی اہم شخصیات کا تعارف۔۶۔جن جماعتی شعبہ جات، ادارہ جات اور بابرکت تحریکات کے متعلق جماعتی نگرانی میں شائع شدہ مستند مواد یا اعداد و شمار جماعتی اخبارات و رسائل مستند کتب میگزین، پمفلٹس ، ہینڈ بلز اور فولڈ رز وغیرہ سے مل گیا ہے ان کے علاوہ دیگر تمام شعبہ جات کے نگران، افسران صیغہ جات یا متعلقہ کارکنان سے خود مل کر معلومات حاصل کر کے اور ان کی تصدیق کرنے کے بعد اس کتاب میں شامل کی گئی ہیں۔ے۔بعض اہم ادارہ جات کے متعلق تیارہ شدہ مواد متعلقہ ادارہ کے سر براہ کو چیک کروانے اور ان کی منظوری و تصدیق کے بعد شامل کتاب کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مذکورہ بالا خصوصیات کے پیش نظر جماعت احمدیہ کے تعارف کا یہ نیاء ایڈیشن بقول حضرت مولانا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت اب واقعی’ جماعت احمدیہ کامختصر انسائیکلو پیڈیا کہلانے کا مستحق بن چکا ہے۔جس میں جماعت احمدیہ کے مخصوص