جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 474 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 474

474 زیر طبع ہے۔امید ہے اس کتاب کی اشاعت تک یہ جلد بھی شائع ہو جائے گی۔ناشر:۔حصہ اول - نظارت تعلیم و تصنیف و قادیان۔جلد دوم وسوم نظارت اشاعت ربوہ نفس مضمون :۔اس عظیم الشان کتاب کی جلد اول حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے نے ۱۹۳۹ء میں خلافت ثانیہ کی سلور اور سلسلہ احمدیہ کے قیام کی گولڈن جوبلی کے موقع پر تصنیف فرمائی۔جس میں ۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء تا نومبر ۱۹۳۹ء سلسلہ عالیہ احمدیہ کی پچاس سالہ مختصر تاریخ رقم فرمائی گئی ہے۔نیز جماعت احمدیہ کے مخصوص عقائد اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کے قیام کی غرض وغایت اور سلسلہ عالیہ احمد یہ کے مستقبل کے متعلق سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔یہ جلد جماعت احمدیہ کے عقائد اور نظام جماعت کا تعارف حاصل کرنے کے لحاظ سے بے مثال کتاب ہے۔سلسلہ احمدیہ کی جلد دوم و سوم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب نے خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی منصوبہ کے تحت تصنیف کی ہیں۔جلد دوم ۱۹۴۰ ء سے ۱۹۲۵ ء تک حضرت خلیفہ لمسیح الثانی کی وفات اور خلافت ثالثہ کے انتخاب تک کے اہم حالات و واقعات کی تفصیل پر مبنی ہے۔جبکہ اس کتاب کی جلد سوم ۱۹۶۵ء تا ۱۹۸۲ء یعنی حضرت خلیفۃ مسیح الثالث کی وفات تک کے اہم حالات و واقعات پر مشتمل ہے۔جس میں پہلی دفعہ ۱۹۷۴ء کی اینٹی احمد یہ تحریک کا پس منظر اور اس کے نتائج واثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔نیز ۱۹۷۴ء میں قومی اسمبلی کی کارروائی پر مفصل بحث کی گئی ہے۔اور جماعت احمدیہ کو غیر مسلم قرار دینے کے پس منظر میں اصل حقائق سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔اس نکتہ نظر سے یہ کتاب بے حد مفید اور معلومات سے پُر ہے۔۲۹ - مضامین بشیر جلد اول مرتبہ :۔مکرم صاحبزادہ مرزا عدیل احمد صاحب صفحات: ۶۷۱ سن اشاعت: طبع اول ۲۰۰۷ء ناشر:۔قائد اشاعت مجلس انصاراللہ پاکستان ربوہ نفس مضمون :۔اس کتاب میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے کے ۱۹۱۳ء سے ۱۹۴۵ ء تک کے تمام تعلیمی و تربیتی مضامین کو یکجائی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔