جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 475 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 475

475 یہ مضامین حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے کے قلمی شاہکار ہیں۔آپ کا اسلوب تحریر انتہائی سادہ مگر دلکش اور عام فہم ہوتا تھا۔جیسا کہ ان مضامین کے مطالعہ سے ظاہر ہے۔اور آپ کی دیگر تصنیفات اس پر گواہ ہیں۔پس یہ کتاب تعلیمی وتربیتی نکتہ نظر سے بہت دلچسپ اور مفید ہے۔۳۰ تبلیغ ہدایت مصنف:۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحات: - ۲۹۹ آخری ایڈیشن سن اشاعت: طبع اوّل مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۲۲ء ناشر :- نظارت اشاعت ربوہ پاکستان نفس مضمون :۔دعوت الی اللہ کے نکتہ نظر سے یہ کتاب بہت ہی مفید ہے۔ہزاروں لوگ اس کتاب کو پڑھ کر احمد بیت کے نور سے فیض یاب ہوئے ہیں۔اس کتاب میں اسلام میں مجددین کا سلسلہ، باوجود تعلیم مکمل ہونے کے مصلحوں کی ضرورت باقی ہے، آخری زمانہ میں خطرناک فتنوں کی پیشگوئی اور ان کا علاج ، حضرت مرزا صاحب کا دعوی، کسی مدعی کے دعوی کو جانچنے کا طریق، نزول مسیح اور ظہور امام مہدی ومسیح موعود کی علامات، مسیح موعود کے کام مسیح و مہدی کی علامات پر ایک اصولی نظر اور حضرت مرزا صاحب کا دعویٰ نبوت جیسے اہم مضامین پر بڑی خوبصورتی اور عمدگی سے قرآن و حدیث کی رو سے روشنی ڈالی گئی ہے۔پس یہ کتاب دعوت الی اللہ کے لئے بہت ہی عمدہ نتیجہ خیز او نفع رساں اور مفید ہے۔۳۱۔مضامین حضرت ڈاکٹر سید میر محمد اسمعیل صاحب مرتبہ: محترمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ کراچی صفحات:۔جلد اول ۷۲۰ + جلد دوم ۵۵۹ کل صفحات : - ۱۲۸۹ سن اشاعت:۔ناشر:۔شعبہ اشاعت لجنہ اماءاللہ کراچی