جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 443 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 443

443 زعیم حلقہ:۔ہر حلقہ کی مجلس کا نگران زعیم کہلاتا ہے۔جس کا تقرر بذریعہ انتخاب ہوتا ہے جس کی منظوری صدر مجلس دیتا ہے۔زعیم کا انتخاب ایک سال کے لئے ہوتا ہے اور ایک زعیم زیادہ سے زیادہ چار دفعہ منتخب ہوسکتا ہے۔ہر زعیم اپنے حلقہ کی کارگذاری کی ماہانہ رپورٹ بذریعہ قائد صدر مجلس کو بھجوانے کا پابند ہوتا ہے۔زعیم کی مدد کے لئے بھی اپنے حلقہ کی سطح پر ایک مجلس عاملہ ہوتی ہے جس کا رکن منتظم کہلاتا ہے۔زعیم اپنی عاملہ کے ممبران کو خود نامزدکرتا ہے اور ان کی منظوری صدر مجلس دیتا ہے۔سائق: ایک حزب کا نگران سائق کہلاتا ہے۔ہر سائق کا فرض ہوتا ہے کہ وہ قائد مقامی اور زعیم کی ہدایات کے مطابق اپنے حزب کے جملہ خدام سے مکمل رابطہ رکھے اور جملہ شعبہ جات کے پروگرام کو کا میاب بنانے کی کوشش کرے۔سائق کا نظام جتنامستحکم ہوگا اتنی مجلس فعال اور بیدار ہوگی۔خدام الاحمدیہ کا مالی سال مجلس خدام الاحمدیہ کا مالی سال یکم نومبر سے شروع ہوتا ہے اور اس راکتو بر کوختم ہوتا۔ہوتا ہے۔چندہ مجلس:۔تنظیمی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ایک چندہ مقرر ہے جو چندہ مجلس کہلاتا ہے۔برسر روزگار خدام سے ان کی ماہوار آمد پر ایک فی صد یعنی ایک پیسہ فی روپیہ ماہوار مقرر ہے۔طلباء کے لئے ایک روپیہ ما ہوار چند مجلس مقرر ہے۔چندہ سالانہ اجتماع:- ہر خادم کم از کم اڑھائی روپیہ سالانہ چندہ برائے سالانہ اجتماع ادا کرتا ہے لیکن ایک سو سے زائد آمد رکھنے والے خدام اپنی ایک ماہ کی آمد کا اڑھائی روپیہ فی صد کے حساب سے سالانہ چندہ اجتماع ادا کرتے ہیں۔