جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 442 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 442

442 عہد یداران مجلس خدام الاحمدیہ میں درج ذیل عہدے معروف ہیں:۔صدر مجلس:۔مجلس خدام الاحمدیہ اور مجلس اطفال الاحمدیہ کے جملہ امور کے نگران اعلیٰ صدر مجلس خدام الاحمد یہ کہلاتا ہے۔جس کا تقرر بذریعہ انتخاب حضرت خلیفہ اسیح کی منظوری سے ہوتا ہے۔صدر مجلس مقررہ دستور اساسی اور حضرت خلیفتہ اسیح کی ہدایات کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے۔مرکز میں صدر مجلس کی مدد کیلئے اس کی ایک عاملہ ہوتی ہے۔عاملہ کا رکن مہتم کہلاتا ہے۔صدر اپنی عاملہ کے اراکین کو نامزد کر کے حضرت خلیفہ اسیح سے منظوری حاصل کرتا ہے۔صدر کا انتخاب دو سال کے لئے ہوتا ہے۔ایک صدر مجلس ۴۰ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے متواتر تین بار منتخب ہوسکتا ہے۔قائد علاقہ وضلع :۔صدر مجلس کی طرف سے ملک کے ہر ڈویژن اور ضلع کی مجالس کی عمومی نگرانی کے لئے ایک نمائندہ مقرر ہوتا ہے جس کا تقرر بذریعہ نامزدگی ہوتا ہے۔جو بالترتیب قائد علاقہ اور قائد ضلع کہلاتا ہے۔ان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ وضلع کی مجالس کا جائزہ لیتے رہیں کہ وہ مرکزی ہدایات کی تعمیل کر رہی ہیں۔نیز ست مجالس کو بیدار کرتے رہیں۔قائد علاقہ وضلع بھی صدر مجلس کی منظوری سے حسب ضرورت اپنی مدد کیلئے مجلس عاملہ مقرر کر سکتا ہے۔قائد مجلس :۔ہر مقامی مجلس کا سربراہ قائد مجلس کہلاتا ہے جس کا تقرر بذریعہ انتخاب وصدر مجلس کی منظوری سے ہوتا ہے۔قائد مجلس کا انتخاب دو سال کے لئے ہوتا ہے۔ایک قائد زیادہ سے زیادہ دو دفعہ منتخب ہوسکتا ہے۔قائد مجلس کی مدد کے لئے مرکز کی طرح مقامی سطح پر ایک مجلس عاملہ ہوتی ہے۔جس کا رکن ناظم کہلاتا ہے۔ہر ناظم اپنے اپنے شعبہ کی نگرانی کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ہر قائدا اپنی مجلس کی ماہانہ کارگزاری کی رپورٹ صدر مجلس کو بھجوانے کا پابند ہوتا ہے۔