جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 8 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 8

8 جائے گا۔یعنی ادیان باطلہ پر دین حق کا کامل غلبہ مسیح موعود کے وقت میں ہوگا۔جب صرف ایک ہی دین باقی رہ اہل تشیع کی معروف حدیث کی کتاب ” بحار الانوار‘ میں اس آیت کے متعلق لکھا ہے :۔ایس آیه نیز درباره قائم آل محمد است ( بحارالانوار جلد ۳ ص ۲۵۶ باب پنجم ) یعنی یہ آیت آل محمد کے القائم یعنی امام مہدی کے بارہ میں نازل ہوئی ہے۔شیعہ اصحاب کی معتبر كتاب غاية المقصود “ جلد ۲ ص ۱۲۳ میں اسی آیت سے متعلق لکھا ہے:۔مراد از رسول در بین جا امام مهدی موعود است یعنی اس آیت میں جو رسول موعود ہے اس سے مراد امام مہدی ہے۔حضرت مولانا محمد اسمعیل شہید فرماتے ہیں :۔ظاہر است کہ ابتدائے ظہور دین در زمان محمد وقوع آمده و تمام آن دست حضرت مہدی واقع خواهد گردید (منصب امامت: ص ۵۶) یعنی یہ بات ظاہر ہے کہ دین کے غلبہ کی ابتداء حضرت نبی کریم ہے کے وقت میں شروع ہوئی اور اس کی تکمیل حضرت مہدی کے ہاتھ سے ہوگی۔حدیث ا- عَنْ حُذَيْفَةَ ابْنِ يَمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَضَتْ اَلْفْ وَمِائَتَان وَأَرْبَعُونَ سَنَةً يَبْعَثُ اللهُ الْمَهْدِى۔(النجم الثاقب جلد ۲ ص ۲۰۹) حضرت حذیفہ بن یمان سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ۲۴۰ ۱ سال کے بعد اللہ تعالیٰ مہدی کو مبعوث کرے گا۔۲- فَسَدَ الدِّينُ وَلَا يُصْلِحُهُ إِلَّا الْمَهْدِى۔ينا بيع المودة جز ۲ صفحه ۸۳) امت پر ایک ایسا دور آئے گا کہ دین میں بگاڑ آ جائے گا جسے مہدی کے سوا کوئی اور دور نہ کر سکے گا۔(بحار الانوار جلد ۱۳ ص ۱۷) -- يُقِيمُ النَّاسَ عَلَى مِلَّتِى وَ شَرِيعَتِي۔مہدی لوگوں کو میرے دین اور میری شریعت پر قائم کرے گا۔- يَقُومُ بِالدِّينِ فِي آخِرِ الزَّمَانِ كَمَا قُمْتُ بِهِ فِی اَوَّلِ زَمَانِ۔(ينابيع المودة جزثالث ص ۱۶۵) امام مهدی آخری زمانہ میں دین کو اس طرح قائم کرے گا جس طرح میں ابتدائی زمانہ میں اسے قائم کر رہا ہوں۔