جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 336 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 336

336 ایسوسی ایشن کی رکنیت ایسوسی ایشن کی ممبر شپ کے لئے احمدی انجینئر زیا آرکیٹکٹس کے پاس کم از کم انجینئر نگ یا آرکیٹکچر کی چار سالہ ڈگری یا ۲/۳ سالہ ڈپلومہ ہونا ضروری ہے جو کسی قومی یا بین الاقوامی یونیورسٹی یا انسٹی ٹیوشن سے ہو جن کا منظور شدہ ہونا ضروری ہے۔ڈگری یا ڈپلومہ جس ٹریڈ (Trade) میں کیا ہوتا ہے اسی ٹریڈ میں رجسٹریشن ہوتی ہے۔ابھی تک انجینئر نگ کی جن ٹریڈز میں رجسٹریشن ہوئی ہے وہ یہ ہیں ترے۔آرکیٹیکچر - ii۔سول - lilil الیکٹریکل - iv مکینیکل۔۷- ایگریکلچر ہیلر جی ، کان کنی ، پٹرولیم ، - iii۔ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں کی ایک ہی کیٹیگری ہے۔تاہم ڈپلومہ میں آرکیٹیکٹس ،سول اور متفرق کی الگ الگ کیٹیگری ہے مجھے آرکیٹکچر اور انجینئر نگ کے طلباء کے لئے وابستہ ممبر بننے کی گنجائش ہے۔اسی طرح اعزازی ممبرز کے لئے بھی لائحہ عمل میں شق رکھی گئی ہے۔امتیازی حیثیت رکھنے والے سائنسدان یا ٹیکنالوجسٹ اس ایسوسی ایشن کے اعزاز کی ممبر بن سکتے ہیں جو ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد کے حصول میں بھی ممد و معاون ہو سکتے ہیں۔ہیڈ کوارٹر اور ریجنل چیپٹرز IAAAE کا ہیڈ کوارٹر ربوہ میں ہے اور چیئر مین اور بعض مرکزی ارکین عاملہ ربوہ میں ہی مقیم ہیں۔دیگر اراکین عاملہ دوسرے شہروں سے سہ ماہی اجلاس عاملہ میں عمو مار بوہ میں اکٹھے ہو جاتے ہیں۔پاکستان کے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، ربوہ ، مظفر گڑھ ( کوٹ ادو) ، ملتان، گوجرانوالہ ،سرگودھا، بہاولپور، حیدر آباد، واہ ٹیکسلا، فیصل آباد ، منڈی بہاؤالدین ، چکوال اور ساہیوال شہروں میں ایسوسی ایشن کے لوکل چیپٹر ز قائم ہیں علاوہ ازیں یورپ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، انڈیا، انڈونیشیا، نائیجیر یا اور بعض اور ملکوں میں بھی ایسوسی ایشن کے ریجنل چیپٹر قائم ہیں اور ہر ایک ریجنل چیئر مین کی اپنی اپنی عاملہ ہے۔کینیڈا میں تو ریجنل چیپٹر کے علاوہ لوکل چیپٹر بھی قائم کر لئے گئے ہیں۔انگلستان کے جلسہ سالانہ ۲۰۰۳ء پر حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت پر مکرم وکیل اعلیٰ صاحب نے یورپ کے ریجنل چیئر مین کا نیا انتخاب کروایا تھا۔غرض خدا کے فضل سے ایسوسی ایشن کا انتظامی ڈھانچہ قائم ہو چکا ہے۔