جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 280
280 صد ساله جشن تشکر نمائش ربوه مورخه ۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء کو جماعت احمد یہ عالمگیر کے قیام پر سو۱۰۰ سال مکمل ہونے پر جماعت احمدیہ عالمگیر نے صد سالہ جشن تشکر جو بلی منائی۔صد سالہ جو بلی کے پروگرام میں ایک منصوبہ یہ بھی تھا کہ اس موقع کی مناسبت سے ایک عظیم الشان نمائش کا انتظام کیا جائے جو جماعت احمدیہ کی سو سالہ تاریخ کے اہم حالات و واقعات کی عکاسی کرتی ہو۔چنانچہ اس منصوبہ کے تحت یہ نمائش ۱۹۸۹ء میں دفتر الفضل ربوہ کے کمپاؤنڈ میں جدید پریس کی نئی بلڈنگ میں مستقل طور پر منعقد کی گئی۔جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نایاب انفرادی اور اجتماعی گروپس کی صورت میں فوٹو گرافس کے علاوہ ابتدائی ۳۱۳ صحابہ کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔نیز سلسلہ کے کئی جلیل القدر بزرگوں، مبلغین، علماء سلسلہ اور دیگر اہم شخصیات کی تصاویر بھی مع تعارف سجائی گئی ہیں۔اسی طرح اس نمائش میں اب تک اردو زبان کے علاوہ دیگر جن زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم ہو چکے ہیں۔ان تمام زبانوں میں تراجم کے نسخے بھی رکھے گئے ہیں۔اسی طرح اب تک دنیا کے جن ممالک میں احمدیت کا نفوذ کر چکی ہے ان کو World Map پر نمایاں کر کے دکھایا گیا ہے۔نیز قرآن کریم کی منتخب آیات اور منتخب احادیث کے دیگر منو از بانوں میں تراجم کی کاپیاں بھی موجود ہیں۔دنیا کے بڑے بڑے تمام ممالک جن میں احمدیت نفوذ کر چکی ہے وہاں جماعت احمدیہ کی مساجد کی تصاویر بھی اس نمائش میں شامل کی گئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء سلسلہ کے تبرکات بھی اس نمائش کا سب سے قیمتی سرمایہ اور زینت ہیں۔غرض یہ نمائش دعوت الی اللہ کے نکتہ نظر سے بہت مفید ہے۔جس میں تصویری زبان میں جماعت احمد یہ عالمگیر کا تعارف پیش کیا گیا ہے اور جماعت احمدیہ کی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقیات کی کچھ جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔