جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 276 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 276

276 مورخہ ۴ فروری ۱۹۷۶ء کو مکرم پرنسپل صاحب جامعہ احمدیہ نے حافظ کلاس کا نام تبدیل کر کے مدرسۃ الحفظ رکھا۔مکرم قاری محمد عاشق صاحب ہی مدرستہ الحفظ کے نگران اور انچارج رہے۔طلباء کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تعداد بھی بڑھتی رہی۔بعض اساتذہ کچھ عرصہ کے لئے پڑھاتے رہے۔مدرسۃ الحفظ ربوہ کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے پرانی عمارت کو گرانے کا فیصلہ کیا گیا تو مدرستہ الحفظ کو جون ۲۰۰۰ء تک تقریباً ایک سہال جلسہ سالانہ کے لئے بنائی گئی بیرکس ( دار النصر غربی ) میں منتقل کر دیا گیا۔جون ۲۰۰۰ ء میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی منظوری سے مدرسۃ الحفظ کا مکمل انتظام نظارت تعلیم صدرانجمن احمد یہ ربوہ کے سپر د کیا گیا۔نئے انتظامات کے تحت مدرسہ کو نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ کے ساتھ واقع عمارت راولپنڈی گیسٹ ہاؤس میں منتقل کیا گیا، جہاں پر یہ ایک مستقل علیحدہ ادارے کی صورت میں قائم ہوا۔مدرسۃ الحفظ ربوہ میں قرآن کریم حفظ کرنے کے لئے تین سال اور دہرائی کے ئے مزید چھ ماہ کا کورس مقرر ہے۔پہلے سال آٹھ ، دوسرے سال دس اور تیسرے سال بارہ پارے حفظ کرنے ہوتے ہیں۔حفظ مکمل کرنے کے بعد دو مرتبہ دوہرائی کروائی جاتی ہے۔دو مرتبہ دوہرائی کے بعد حافظ قرآن طلبا کا امتحان پہلے ادارے میں لیا جاتا ہے۔اور بعد میں Examiner External امتحان لیتے ہیں۔امتحان پاس کرنے والے طلباء کو مدرسہ کی سالانہ تقریب اسناد کے موقع پر تکمیل حفظ کی سند دی جاتی ہے۔طلبا میں تدریسی شوق اور مقابلے کی روح پیدا کرنے کے لئے معیار سے زیادہ حفظ کرنے والوں کو ہر ماہ انعامی وظائف دئے جاتے ہیں جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔معیار کے مطابق ۱۰۰ روپے، معیار سے زائد حفظ کرنے پر ۲۰۰ سے ۵۰۰ روپے تک انعامی وظائف وو دیئے جاتے ہیں۔سال ۲۰۰۷ ء سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت مدرسۃ الحفظ کے طلباء کو ہر سال رحمۃ للعالمین ایوارڈ دیئے جانے کی منظوری عنایت فرمائی تھی۔یہ ایوارڈ اول ، دوم اور سوم آنے والے ان طلباء کو نقد رقم کی صورت میں دیا جاتا ہے جنہوں نے دوران سال کم عرصہ میں حفظ کیا ہو اور اس کے علاوہ دہرائی ، ابتدائی اور فائنل ٹیسٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہوں۔اول انعام کے لئے مبلغ ۲۵ ہزار روپے، دوم کے لئے مبلغ ۱۵ ہزارروپے، جبکہ سوم کے لئے مبلغ ، اہزار روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔مدرسۃ الحفظ میں تدریسی لحاظ سے طلباء کو چھ احزاب میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں۔ا۔احمد حزب۔۲۔نور حزب ۳- محمود حزب ناصر حزب۔۵۔طاہر حزب۔۶۔دو ہرائی کلاس۔مدرسۃ الحفظ میں اس وقت ۱۴۰ طلباء کی گنجائش ہے۔بیرون ربوہ سے آنے والے طلباء کے لئے ہوٹل