جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 54 of 77

جلسہ سالانہ — Page 54

54 نقد اور ایک لاکھ روپے کے وعدے فوری طور پر پیش کئے گئے۔اگلے سے قبل ہی مورخہ ۷ اور ۸ نومبر ۱۹۶۵ء کی درمیانی شب خدا کا یہ پیارا بندہ ہم سے جدا ہو گیا، آپ کا دور ایک عظیم دور کے طور پر ہمیشہ یادر ہے گا۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے عہد مبارک میں نومبر ۱۹۶۵ ء وہ دن ہے جب قدرت ثانیہ کے تیسرے مظہر حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب اس عظیم منصب پر فائز ہوئے اور جماعت احمدیہ کی امامت کی عظیم ذمہ داری ان کے کندھوں پر ڈالی گئی۔آپ کا مبارک دور نومبر ۱۹۶۵ء سے جون ۱۹۸۲ء تک قریباً سترہ سال پر محیط ہے۔آپ کے عہد مبارک میں سولہ جلسہ ہائے سالانہ ہوئے۔یہ تمام جلسے ربوہ میں ہوئے۔۱۹۶۶ء کا رمضان المبارک کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا اور پھر ۲۶ تا ۲۸ جنوری ۱۹۶۷ء کو منعقد کیا گیا۔اسی طرح ۱۹۶۷ء کا جلسہ مؤخر کر کے ۱۱ تا ۱۳ جنوری کو منعقد کیا گیا۔۱۹۶۸ء کا جلسہ ۲۶ تا ۲۸ دسمبر کو ہوا۔اس طرح اس سال یعنی ۱۹۶۸ء میں دو جلسے ہوئے۔۱۹۷۱ء کا پاکستان اور بھارت کی جنگ کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔پندرھویں صدی ہجری کا پہلا ۲۶ تا ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ کو ہوا۔۱۹۸۱ ء کا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے دور کا آخری جلسہ ثابت ہوا۔اس دور کے تمام مردانہ جلسے مسجد اقصٰی ربوہ میں ہوئے۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے عہد مبارک میں ۱۹۸ ء سے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کا بابرکت دور شروع ہوا۔آپ ۱۹۸۲ء