جلسہ سالانہ — Page 55
55 کے دور میں ربوہ پاکستان میں صرف ۱۹۸۲ ء اور ۱۹۸۳ء کے دوسالانہ جلسے ہوئے اس کے بعد آج تک بعض قانونی مجبوریوں کی وجہ سے یہ جلسہ منعقد نہ ہو سکا۔۱۹۸۳ء کے میں حاضری ایک اندازہ کے مطابق دو لاکھ ۷۵ ہزار سے زائد تھی۔وہ کارواں جو صرف ۷۵ احباب سے شروع ہوا۔۱۹۸۳ء میں لاکھوں میں جا پہنچا فضل باری تعالیٰ کی یہ ایک مثال صرف ایک ملک میں ہے۔جلسہ ہائے سالانہ برطانیہ برطانیہ میں جلسہ ہائے سالانہ کا آغاز با قاعدگی کے ساتھ ۳۰،۲۹۔اگست ۱۹۶۴ء - ہوا۔۱۹۸۴ء میں جب اللہ تعالیٰ کی خاص مشیت کے تحت حضرت خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز لندن تشریف لائے تو برطانیہ کے سالانہ جلسوں کو بین الاقوامی اور مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی۔۱۹۸۴ء کا سالانہ جلسہ اپنے پروگرام کے مطابق ۲۶،۲۵ اگست کو منعقد ہوا۔اس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اختتامی خطاب فرمایا۔۵ تا ۷ اپریل ۱۹۸۵ ء کا وہ جلسہ تھا جو پہلی دفعہ اسلام آباد تلفورڈ سرے لندن میں ہوا۔۴۸ سے زائد ممالک کے نمائندوں نے اس میں شمولیت کی۔یہ وہ تھا جس سے لندن میں بین الاقوامی جلسوں کا آغاز ہوا اور جس کے تینوں روز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطابات فرمائے۔۱۹۸۷ء کے جلسہ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پہلی بار مختلف ممالک کے جھنڈے لہرائے گئے۔۱۹۸۸ء میں ان ۱۷ا ممالک کے جھنڈے لہرائے گئے جہاں جماعت احمد یہ قائم ہو چکی تھی۔۱۹۸۹ء کا جلسہ خاص اہمیت کا حامل جلسہ تھا کیونکہ یہ احمدیت کے قائم ہونے پر سوسال