جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 53 of 77

جلسہ سالانہ — Page 53

53 53 میں شامل ہوئیں۔ایک اہم جلسہ ۱۹۴۴ کا جلسہ بعض لحاظ سے بہت ہی اہمیت کا حامل ہو گیا۔اسی سال اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ پر یہ انکشاف کیا گیا کہ آپ ہی مصلح موعود ہیں۔چنانچہ آپ نے اسی جلسہ پر جو تقریر فرمائی اس میں حلفاً یہ امر پیش فرمایا کہ آپ ہی پیشگوئی مصلح موعود کے مصداق ہیں اور بتایا کہ پیشگوئی مصلح موعود میں اللہ تعالیٰ نے موعود بیٹے کی ۵۲ علامات بیان فرمائی ہیں وہ تمام اللہ تعالیٰ نے میرے حق میں پوری فرما دی ہیں۔ربوہ کا ۱۹۴۹ء کا ۱۵، ۱۶، ۱۷ اپریل ۱۹۴۹ء کو ہوا۔یہ ربوہ کا پہلا جلسہ تھا۔اس جلسہ سے چند روز قبل ربوہ کا ریلوے اسٹیشن منظور کیا گیا جس سے مہمانوں کو بہت سہولت ہوگئی۔مہمانوں کی رہائش کے لئے اسٹیشن کے قریب ہی بیر کیں بنائی گئیں۔جگہ کم ہونے کی وجہ سے بہت سے مہمان خیموں میں سوئے۔ایک پہاڑی کے دامن میں لنگر خانہ قائم کیا گیا جس میں ۴۵ تنور لگائے گئے۔۱۹۶۴ء کا جلسہ دور مصلح موعود کا آخری جلسہ ثابت ہوا۔اس جلسہ میں حضور نا سازی طبع کی وجہ سے تشریف نہ لائے اور افتتاحی اور اختتامی پیغامات حضرت مولانا جلال الدین صاحب سمس رضی اللہ عنہ کو پڑھ کر پیش کرنے کی سعادت ملی۔اسی سال لجنہ اماءاللہ کی طرف سے ڈنمارک میں مسجد تعمیر کرنے کے لئے دولاکھ روپے