جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 154 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 154

۱۵۴ مختلف شہروں کا سفر اس کے بعد یکیں بغداد آیا اور امان کی طرف روانہ ہوا۔جب سرحد پر پہنچا وہاں سے طویل ا شریف پہنچا اور سید حسام الدین کے دربار میں حاضر ہوا۔حضرت حسام الدین بہت مہربانی سے ملے۔دو دن ان کے پاس رہا۔انہوں نے بھی احمدی جماعت کے عقائد وغیرہ دریا فت کئے لیکن نہیں خاموش رہا۔کیونکہ خاموش رہنا وہاں ادب کی نشانی ہے۔بہت دنوں بعد پھر مجھے ایران کی سرحد پر بجانے کا حکم ملا۔تا کہ حدود کو درست کیا جاوے۔اور ایرانی افسر معزز انسلطان صاحب بھی ایران کی طرف سے افسر مقرر ہوئے۔ہم دونوں خانقین ، بدره ، بهره، محامره ، قصر شیرین صندل علف جا وغیرہ گئے۔اس سفر میں انہوں نے اکثر حضرت احمد کی نسبت در ریاست کیا اور وہ طہران کو چلے گئے۔میں نے کہا ئیں احمد می تو نہیں لیکن ان کو اور اُن کی جماعت کو پابند شریعت جانتا ہوں۔اور ان احمدیوں میں تکبیر کا نام و نشان نہیں ہے۔بڑے خلیق اور اچھے مسلمان لوگ ہیں۔میری یہ باتیں سن کر معزز السلطان بہت خوش ہوا۔اس نے بتایا کہ بعض ایرانی میرے دوست نار ہیں جو اکثر ہندوستان میں آتے جاتے ہیں اُن سے لیکن بہت شوق سے حضرت احمد کی نسبت دریافت کرتا رہتا ہوں۔اس طرح مجھے واقفیت ہو گئی ہے۔علف جا سے میں پھر ایک دفعہ طو یلا شریف حضرت حسام الدین کی خدمت میں گیا۔ایک دفعہ اُن کے دربار میں مجھے ایک افغانی بزرگ جناب سید احمد افغانی ہے۔وہ خوست یا کونار کے سادات سے تھے انہوں نے پھر مجھ سے حضرت مرزا صاحب کی نسبت دریافت کیا لیکن میں نے خاموشی ہی اختیار کی۔