جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 155 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 155

یہ سید افغانی بزرگ تھے۔رات دن اللہ کی عبادت میں لگے رہتے تھے۔ایک معرزافسر کی احمدیت کے متعلق گفتگو اس کے بعد میں پنجویں آیا۔جہاں میں مال آفیسر کے مکان میں ٹھرا اور اُسے ہدایت تھی کہ عراق کے حدود کے متعلق مجھے واقفیت حاصل کرائے۔یہ پہلے تو کی میجر تھا۔یہ شخص دورے پر میرے ساتھ جاتا رہا اور شام کو جب کھانا گھر پر کھانا تو میرے پاس آجاتا اور احمد مکی جماعت کی بابت دریافت کرتا تھا۔لیکن مجھے اپنے اگلے خوفناک سفر کی قطر تھی میں اُس سے ملک کی حالت دیر یافت کرتا رہتا۔یہ اُن دنوں کا ذکر ہے جب عراق میں بغاوت ہوئی۔اس شخص کا نام عبد القادر ہے تھا۔پنجویں سے آگے روانگی پر خطر تھی لیکن سفر کرنا پڑا اور خاردار علاقوں میں سے ہوتا ہوا شیوہ کل پہنچا۔اگلا علاقہ اور بھی خطر ناک تھا۔توکل بخدا آگے روانہ ہوا اور ایک شہر سردشت کو دیکھنے گیا۔وہاں کسٹم آفیسر کے ہاں ٹھرا۔اس کے مکان پر ایک شخص ہمایوں مرزا جو اپنے ملک سے بدر کر دیا گیا تھا ملا۔یہ شا ہونہ قوم کا آدمی تھا۔اُس نے مجھ سے کئی بار حضرت احمد کی نسبت سوال کیئے لیکن میرے پاس وقت نہیں تھا اس لئے میں واپس آگیا اور پی در پہنچا۔وہاں کا سردار با بکر تھے بہت اچھی طرح لے گیا اور بڑی خاطر تواضع کی۔وہاں سے میں وزنہ پہنچا اور وہاں کے سردار کے پاس ٹھرا۔میں چند دن کے واسطے شکار کو گیا اور جب واپس آیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ میرا ڈیرا میوہ جات سے بھرا ہوا ہے اور بہت سے سوار باہر کھڑے ہیں۔جس دن میں شکار کو گیا اسی دن وہ سردار آغا با قر بھی کسی کام کو روانہ ہوا مجھے معلوم ہوا کہ وہ واپس آ گیا ہے۔