جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 61 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 61

41 اس نے ہندوستان سے لے کر ولایت تا کے پادریوں کو شکست دے دی ؛ (دیباچه معجز نما کلان قرآن شریف اصبح المطابع وعلى مطبوعہ ۲۶۱۹۳۴ مولانا ابو الکلام صاحب آزاد نے حضرت بانی سلسلہ کے انتقال پر اخبار وکیل “ میں آپ کی دینی خدمات پر شاندا رالفاظ میں خراج تحسین ادا کرتے ہوئے رقم فرمایا : شخص بہت بڑا شخص جس کا قلم سحر تھا اور زبان چادو۔وہ شخص جو ماضی عجائبات کا مجسمہ تھا، جس کی نظر فتنہ اور آواز تھی ، جس کی انگلیوں سے انقلاب کے تار اُلجھے ہوئے تھے اور جس کی مٹھیاں بجلی کی دو بیٹیاں تھیں۔وہ شخص جوند ہی دنیا کیلئے تیس برس تک زلزلہ اور طوفان رہا۔جو شورِ قیامت ہو کے خفتگان خواب ہستی کو بیدار کو تار ہا خالی ہاتھ دنیا سے اُٹھ گیا۔۔۔۔۔۔مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی رحلت اس قابل نہیں کہ اس سے سبق حاصل نہ کیا جاوے اور مٹانے کے لیے اُسے امتداد زمانہ کے حوالہ کر کے صبر کر لیا جائے۔ایسے لوگ جن سے مذہبی یا عقلی دنیا میں انقلاب پیدا ہو ہمیشہ دنیا میں نہیں آتے۔یہ نازش فرزندان تاریخ بہت کم منظر عام پر آتے ہیں اور جب آتے ہیں دنیا میں انقلاب پیدا کر کے دکھا جاتے ہیں۔" میرزا صاحب کی اس رفعت نے اُن کے بعض دعاوی اور بعض معتقدات سے شدید اختلاف کے باوجود ہمیشہ کی مفارقت پر سلیمان کو ہاں تعلیمیافتہ اور روشن خیال مسلمانوں کو محسوس کرا دیا ہے کہ ان کا