جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 60 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 60

پادریوں کی عالمگیر شکست " حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کا بنیادی مشن کر صلیب تھا اس لیے آپ کے جدید علم کلام کا براہ راست نشانہ عیسائیت ہی تھی جو آپ کے عقلی نقلی دلائل سے پاش پاش ہوگئی چنانچہ مولانا نور محمد صاحب نقشبندی تحریر فرماتے ہیں : اسی زمانہ میں پادری لیفرا ئے پادریوں کی ایک بڑی جماعت لے کر اور حلف اٹھا کر ولایت سے چلا کہ تھوڑے عرصہ میں تمام ہندوستان کو عیسائی بنالوں گا۔ولایت کے انگریزوں سے وپیر کی بہت بڑی مدد اور آئندہ کی مدد سے مسلسل وعدوں کا اقرار ہے کر ہندوستان میں داخل ہو کر بڑا تلاطم برپا کیا۔اسلام کی سیرت و احکام پر جو اس کا حملہ ہوا تو وہ ناکام ثابت ہوا۔کیونکہ حکام اسلام سیرت رسول اور انبیاء بنی اسرائیل اور ان کی سیرت جن پر اس کا ایمان تھا یکساں تھے۔پس الزامی و نقلی و عقلی جوابوں سے ہار گیا مگر حضرت عیسی کے آسمان پر بجسم خاکی زندہ موجود ہونے اور دوسرے انبیاء کے زمین میں مدفون ہونے کا حملہ عوام کے لیے اسکے خیال میں کارگر ہو ا۔تب مولوی غلام احمد قادیانی کھڑے ہوگئے اور لیفر ائے اور اُس کی جماعت سے کہا کہ عیسی اسمس کا تم نام لیتے ہو دوسرے انسانوں کی طرح سے فوت ہو کر دفن ہو چکے ہیں اور جس عیسی کے آنے کی خبر ہے وہ میں ہوں اور اگر تم سعادتمند ہو تو مجھے کو قبول کر لو۔اس ترکیب سے اُس نے لی رائے کو اس قدر تنگ کیا کہ اس کو اپنا پیچھا چھڑانا مشکل ہو گیا اور اس ترکیب سے