جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 66 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 66

۶۶ مسلمان بالاتفاق مرزا صاحب کے حق میں فیصلہ دے چکے تھے۔۔۔کیریکٹر کے لحاظ سے ہمیں مرزا صاحت کے بجے دامن پرسیاری کا ایک چھوٹا سا د عصبہ بھی نظر نہیں آتا وہ ایک پاکباز کا جینا جیا اور اس نے ایک متقی کی زندگی بسر کی۔غرضکہ مرزا صاحب کی زندگی کے ابتدائی پچاس سالوں نے کیا بلحاظ اخلاق و عادات اور پسندیدہ اطوار کیا بلحاظ مذہبی خدمات و حمایت دین مسلمانان ہند میں اُن کو متاز برگزیدہ اور قابل رشک مرتبہ پر پہنچا دیا۔(اخبار وکیل امرتسر ۳۰ مئی ۶۱۹۰۸ صفحه ۱) عظیم فکری انقلاب بر صغیر میں سیدنا حضرت اقدس کے بلند پایہ لیکچر اور جدید علیم کلام سے جو عظیم فکری و علمی انقلاب رونما ہو چکا ہے وہ نہایت حیرت انگیز ہے۔اس انقلاب کا معروضی مطالعہ کرتے ہوئے تین گوشے بہت نمایاں اور واضح طور پر ہمارہ سے سامنے آتے ہیں اور تینوں ہی اپنی ذات میں نہایت درجہ اہمیت رکھتے ہیں۔پہلا گوشہ یہ ہے کہ فیرا ز جماعت اہل قلم اور مفکرین کی طرف سے حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کے جدید علم کلام کے بعض نکات مستق تصانیف شائع کی گئی ہیں۔مثلاً عقیدہ نسخ فی القرآن کے رد میں علامہ صحت اللہ صاحب طارق کی معرکہ آراء کتاب تفسیر منسوخ القرآن ایک قابل قدر تصنیف "