اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 18 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 18

18 ہستیوں کو بھی غیر مسلم اور کا فرقرار نہ دیتے ؟؟ ا منقول ہے کہ کسی آدمی سے آپ نے پوچھا کہاں جاتے ہو۔کہانی کو۔پو چھا کچھ پاس ہے؟ کہا دو سو درہم۔فرمایا یہ مجھے دو کیونکہ میں عیال دار ہوں اور سات بار میرے گرد پھر کر واپس چلا جا۔تیرا حج یہی ہے۔اس نے ویسا ہی کیا اور واپس چلا گیا۔اے ۲۔منقول ہے کہ ایک روز آپ سے اصحاب سمیت کسی کو چہ میں سے جارہے تھے۔سامنے سے کتا آیا تو آپ نے اسے رستہ دیا۔یہ دیکھ کر ایک مرید کے دل میں خیال آیا کہ اللہ تعالیٰ نے آدمی کو معزز بنایا ہے اور آپ اس وقت سلطان العارفین ہیں پھر آپ اپنے اور سارے صادق مریدوں پر گتے کو ترجیح دیتے ہیں۔آپ نے فرمایا اے عزیز ! گتے نے زبانِ حال سے بایزید کو کہا تھا کہا ازل میں مجھ سے کون سا ایسا قصور ہوا جس کے عوض مجھے کتا بنایا گیا اور تو نے کون سا نیک کام کیا جس کے عوض تجھے سلطان العارفین بنایا گیا۔یہ خیال آتے ہی میں نے راستہ دے دیا۔ہے“ ( ترجمه کتاب تذکرۃ الاولیاء صفحه 133 مطبوعہ منزل نقشبندیہ لاہور ) ۳ فرمایا کہ مجذوب کی کئی ایک منازل ہیں چنانچہ بعض کو نبوت کا تیسرا حصہ ملتا ہے اور وہ خاتم الاولیاء اور تمام اولیاء کا سردار ہوتا ہے جیسا کہ مصطفے یہ خاتم انبیاء اور صلى الله تمام انبیاء کے سردار تھے اور نبوت آنحضرت ﷺ پر ختم تھی۔(اردو ترجمه کتاب تذکرۃ الاولیاء صفحہ 422 مطبوعہ منزل نقشبندیہ لاہور ) لے حضرت ابو یزید بسطامی تذكرة الاولياء فارسی صفحہ 94 مطبوعہ 1306ھ مراد حضرت ابو یزید بسطائی کے تذکرۃ الاولیاء فارسی صفحہ 94 مطبوعہ 1306ھ