اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 14 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 14

14 چپ محمد حرف محمد حرف نہ کیتا ستا نال غمی دك دھانا رُوح جنا بے خوابوں بُہت مکان زمین تے دوسرے مصرعہ میں معراج کی اس حقیقت پر روشنی پڑتی ہے کہ اس اعجازی واقعہ کے دوران آنحضرت محمد مصطفی عنہ کی روح اقدس خواب میں اپنے خدا تک پہنچی تھی مگر جسد اطہر زمین پر ہی رہا تھا۔اس مصرعہ سے چونکہ معراج روحانی پر مہر تصدیق ثبت ہوتی تھی اس لیے معراج نامہ کے جدید ایڈیشن تبدیل کر دیئے گئے ہیں اور اس کی بجائے مصرعہ ثانی یہ لکھ دیا گیا ہے۔ع دھاناں رُوح جنا بے خوابوں بہت سمیت چلیندے ( معراج نامه مطبوعه شیخ برکت علی اینڈ سنز کشمیری بازار لاہور ) یعنی رسول الله الا اللہ کی روح جناب الہی میں ایسی صورت میں حاضر ہوئی کہ آپ اپنے بت ( یعنی جسم خاکی ) سمیت چل کر گئے۔تذکرۃ الاولیاء دنیائے اسلام کے ممتاز صوفی اور نامور عارف حضرت شیخ فرید الدین عطار (المتوفی 618ھ 1221ء) بہت سی کتابوں کے مؤلف ہیں۔جن میں تذکرۃ الاولیاء کو شہرت دوام حاصل ہوئی ہے۔یہ کتاب کثیر التعداد اولیاء و صوفیاء کے ایمان پرور حالات و شمائل کا ماخذ اور تصوف اسلامی کا نچوڑ تسلیم کی جاتی ہے۔اصل کتاب فارسی زبان میں ہے جس کا پہلا مستند اور بامحاورہ اردو ترجمہ جناب عطاء الرحمان صاحب صدیقی دہلوی کا رہین منت ہے جو ملک چنن دین صاحب نقشبندی مجددی تاجر کتب منزل نقشبند یه کشمیری بازار لاہور نے اپریل 1925ء میں بصرف کثیر زرنہایت صحت سے چھپوایا تھا۔اس کتاب میں سلسلہ احمدیہ کے علم کلام کی