اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 13
13 پہلے مصرعہ سے چونکہ وفات حضرت عیسی کے احمد یہ نظریہ کی صریح تائید ہوتی ہے اور صاف طور پر کھل جاتا ہے کہ جماعت احمد یہ ہی آج اہل سنت والجماعت کے قدیم عقائد پر گامزن ہے اس لیے اس رسالہ کا ایک نیا ایڈیشن تیار کیا گیا ہے جس میں مندرجہ بالا شعر کو بدل کر یہ الفاظ لکھ دیئے گئے ہیں۔اسماعیل اسحق " نہ رہیا ہارون موسیٰ نالے لوڈ آتے داؤد پیغمبر پیتے اجل پیالے مجموعہ خطب پنجابی صفحہ 12 ناشر سراج الدین اینڈ سنز تاجران کتب کشمیری بازار لاہور ) معراج نامه زبان اردو میں معراج نامہ کے نام سے صوفی اسلام اللہ اکبر الہ آبادی ، شفیق اور تنگ آبادی ، نوازش علی خان شیدا ، محمد باقر آگاه ، تصوّف حسین واصف اکبر الہ آبادی اور دوسرے ارباب سخن نے متعد د رسالے شائع کئے مگر پنجاب میں جو پنجابی اور منظوم معراج نامہ مقبول خاص و عام ہوا۔وہ مولوی قادر بخش صاحب المتخلص قادر یار مرحوم (ولادت 1802 ء وفات 1892ء) کا تھا۔اس معراج نامہ کے تمام نسخوں میں یہ شعر آج تک موجود ہے۔لے ماچھیکے متصل ایمن آباد ضلع گوجرانوالہ میں آپ کی قبر ہے۔پنجابی شاعروں کا تذکرہ پنجابی صفحہ 163)